سابق وزیر اعلیٰ گلگ بلتستان حفیظ الرحمن کا اسرائیل کیخلاف عظیم فتح پر ایرانی قوم کو سلام
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسرائیل کا پہلی مرتبہ کسی قوم کے ساتھ مقابلہ ہوا اور سلام ہے ایرانی قوم کو جس نے اسرائیل کو سبق سکھا دیا۔ اگر یہ جنگ جاری رہتی تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہوتا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو سبق سکھانے پر ہم ایرانی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں، اسرائیل نے پہلی مرتبہ کسی قوم سے مقابلہ کیا ورنہ وہ پہلے مختلف گروپوں اور تنظیموں سے لڑتا رہا ہے۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسرائیل کا پہلی مرتبہ کسی قوم کے ساتھ مقابلہ ہوا اور سلام ہے ایرانی قوم کو جس نے اسرائیل کو سبق سکھا دیا۔ اگر یہ جنگ جاری رہتی تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انڈیا اور پاکستان کی جنگ میں بھی اللہ تعالی نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ انڈیا کو شکست ہوئی جس پر پاکستان فوج کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سابق وزیر اعلی ایرانی قوم کو نے کہا
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔