حماس نے امریکی صدر کے غزہ جنگ بندی تجویز پر اپنا جواب ثالثوں کے حوالے کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب بات چیت کے متعدد دور کے بعد آج ثالثوں کے پاس جمع کرادیا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹزر کے مطابق ایک حماس رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم نے قطر اور مصر کو جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب دے دیا ہے۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے غزہ جنگ بندی مذاکرات سے قریبی طور پر وابستہ فلسطینی اہلکار نے بتایا کہ حماس کا جواب مثبت ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں حماس کے اس مثبت جواب کے نتیجے میں جنگ بندی کے حتمی معاہدے تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
تاہم ابھی تک حماس، امریکا، اسرائیل اور دیگر ثالثوں کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
اگر حماس کا جواب مثبت میں ہے تو یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کے لیے بین الاقوامی کوششیں زور پکڑ چکی ہیں۔
تل ابیب میں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ اور شہریوں نے جمعہ کو ایک مارچ کیا، جس میں انہوں نے حماس کی قید میں موجود اپنے عزیزوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مصر، قطر اور امریکا کئی ماہ سے اس معاہدے کے لیے ثالثی کر رہے ہیں، جس کے تحت غزہ میں 60 دن کی عبوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی بتدریج رہائی، انسانی امداد کی بحالی اور جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے روڈ میپ شامل ہے۔
اگر حماس کا مثبت جواب اسرائیل کے لیے بھی قابل قبول ہوا، تو جلد ہی ایک اہم عبوری معاہدہ طے پا سکتا ہے، جس سے خطے میں جاری انسانی بحران میں کمی کی امید کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں: چین
چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی دفترِخارجہ ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کی جانب سے جوہری تجربات پر عرصہ دراز سے جاری غیر رسمی تعطل کو ختم نہیں کیا گیا ہے۔
چینی دفتر خارجہ ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ چین اب بھی ایٹمی تجربات نہ کرنے کے وعدے کی پاسداری کر رہا ہے۔
ترجمان ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ ’چین بطور ایک ذمہ دار نیوکلیئر ریاست پر امن مقاصد کے لیے چینی ایٹمی پروگرام پر کاربند ہے اور ہماری جوہری حکمت عملی میں استعمال میں پہل کی کوئی پالیسی نہیں ہے اور ہم جوہری تجربات کی پابندی پر عمل پیرا بھی ہیں۔
چینی ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے کہ امریکہ عالمی جوہری تخفیف اسلحہ اور اس کے عدم پھیلاؤ کے میکنیزم، عالمی اسٹریٹجک توازن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مزید اقدامات کرے گا۔