نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات،اسحاق ڈار نے آخرکاراندرکی بات بتادی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار نے بھی نواز شریف کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں محض افواہ ہیں، سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اسحقٰ ڈار نے داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، اچھے وقت میں اُن کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، وہ ہمارے اتحادی ہیں اور رہیں گے، پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کے لیے کوئی بات نہیں کی، ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سینیٹر اسحقٰ ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دن رات کوششوں کے باعث بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں، اقتصادی ایجنڈے پر دن رات محنت کر رہے ہیں، شرح سود کو 22 سے کم سے 11 فیصد کر دیا ہے، ملکی ترقی ہو گی تو فی کس آمدنی بھی بڑھے گی۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہاکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ شروع کی، ہم نے فضاؤں میں ان کے 6 طیارے مار گرائے، پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا، ہمیں افواجِ پاکستان پر فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت سے نوازا اور بھارت کے خلاف فتح عطا کی، پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ اسے ہمیشہ یاد رہےگا، ہم ملک میں دہشت گردی کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار نے کہا کہ ایران کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان اس کا سچا دوست ہے، پاکستان نے اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی نہ صرف مذمت کی بلکہ سفارتی طور پر برادر اسلامی ملک کی مدد بھی کی۔
سینیٹر اسحقٰ ڈار نے مزید کہا کہ صوفیائے کرام نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا درس دیا ہے، داتا گنج بخش کے عرس کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں، داتا دربار میں زائرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:باعزت معاہدہ نہ ہوا تو ’’آزادی یا شہادت‘‘ کی جنگ کیلیے تیار ہیں؛ حماس کمانڈر کی دھمکی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کیا نواز شریف عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے آخری موقع ہو گا کہ بطور قوم ہم خود کو سنبھالیں، معیشت کو بہتر کریں۔ میری بات مان لیں کے آگے چلیں، پچھلےحساب کے خلاف نہیں ہوں۔
ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان بہترین مقام پر ہے، 2013 سے 2018 تک ہم نے حکومت کی مگر کرنے نہیں دی گئی اس کے باوجود ہم ملک کو بہت حد تک درست کرنے میں کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، رانا ثنا اللہ
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں سرخرو ہوئے ہیں اور ہر کوئی پاکستان کی مدد کرنے اور تعاون کرنے کو تیار ہے، یہ موقع ہمارے لیے آخری ہو گا کہ بطور قوم ہم خود کو سنبھالیں، معیشت کو بہتر کریں۔ میری بات مان لیں کے آگے چلیں، پچھلےحساب کے خلاف نہیں ہوں، میرا اپنا پچھلا حساب باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول اداروں کی ماں پارلیمنٹ ہے، سیاسی قوتوں میں وہ ہم آہنگی جو پارلیمانی سسٹم میں ضروری ہے وہ نہیں ہے، وہ خرابی 2011 سے شروع ہوئی ہے، وزیراعظم اپوزیشن سیٹوں پر گئے ان کا شکریہ ادا کیا تھا، وزیراعظم نے کہا ملک کی بہتری کے لیے بیٹھنا چاہیے اور بات کرنی چاہیے، وزیراعظم نے اپوزیشن کو 3 بار بیٹھ کر بات کرنے کی پیش کش کی۔
یہ بھی پڑھیے:
انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں بنانا کہ نوازشریف جیل جائیں گے، وہ وہاں پر لائن میں لگ کر ملاقات کریں گے یہ طریقہ نہیں، نوازشریف سینیئر سیاستدان ہیں، ان کے بارے میں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کی تنخواہ 9 سال سے نہیں بڑھائی گئی، اب اپ ڈیٹ کی گئی ہے، مختلف اداروں کے افسران کی تنخواہوں کو دیکھیں تو ابھی بھی فرق ہے، ساراملبہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ پر نہیں گرنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
rana sana ullah جیل رانا ثنا اللہ نواز شریف