نوجوان گریجویٹس کے لیے خوشخبری، حکومت نے پیڈ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے نوجوان گریجویٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پارلیمانی انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جمہوری اقدار سے روشناس کروانا اور انہیں پارلیمانی امور کی عملی تربیت دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹورازم انٹرن شپ کیجیے، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ لیجیے، کون اپلائی کرسکتا ہے؟
اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انٹرن شپ پروگرام 6 ماہ پر مشتمل ہوگا، جس میں 53 انٹرن شپ پوزیشنز دستیاب ہیں۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ 40 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
انٹرن شپ کے لیے واک ان انٹرویوز 12 اور 13 اگست 2025 کو صبح 10 بجے منعقد ہوں گے۔ انٹرویوز کا مقام اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس (ایم ایل اے ہاسٹل)، نیو وزیراعظم ہاؤس کے قریب جلال آباد مظفرآباد مقرر کیا گیا ہے۔
درخواست دہندگان کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ کم از کم 14 سالہ تعلیم رکھتے ہوں، جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے منظور شدہ یونیورسٹی سے حاصل کی گئی ہو۔ امیدوار کے تعلیمی نتائج میں کم از کم 60 فیصد نمبر یا 2.
درخواست دینے کے اہل صرف آزاد کشمیر کے پہلے درجے کے ریاستی باشندے اور وہ مہاجرین ہوں گے جو مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان میں مقیم ہیں۔ امیدواروں کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیا جائےگا۔
درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ انٹرویو کے وقت درخواست فارم کی ہارڈ کاپی، سی وی، تصدیق شدہ تعلیمی اسناد کی نقول اور اصل دستاویزات ساتھ لائیں۔ کسی قسم کا ٹی اے ڈی اے فراہم نہیں کیا جائے گا۔ ایسے امیدوار جو اس سے قبل یہ انٹرن شپ مکمل کر چکے ہیں، دوبارہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر انٹرن شپ کے شرکا کا لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کا دورہ
قانون ساز اسمبلی نے یہ حق محفوظ رکھا ہے کہ کسی بھی وقت انٹرن شپ پوزیشنز میں کمی یا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دے گا بلکہ انہیں جمہوری و پارلیمانی نظام کو عملی طور پر سمجھنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر پارلیمانی انٹرن شپ پروگرام پیڈ انٹرن شپ خوشخبری گریجویٹس مظفرآباد وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پارلیمانی انٹرن شپ پروگرام پیڈ انٹرن شپ گریجویٹس وی نیوز انٹرن شپ پروگرام کے لیے ہوں گے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔