حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کے 5 کارندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
اس سلسلے میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ شامل ہیں جنہیں کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار
کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 6 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے اور غیر ملکی کرنسی کی مد میں 230.
مزید برآمدات میں چیک بکس، حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور بینک ڈپازٹ سلپس شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق تمام ملزمان بغیر لائسنس کے کرنسی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے اور برآمد ہونے والی رقوم سے متعلق تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔
ملزمان کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ اور غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسمگلنگ ایف آئی اے غیرقانونی مالیاتی سرگرمیاں ہنڈی حوالہ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسمگلنگ ایف ا ئی اے غیرقانونی مالیاتی سرگرمیاں ہنڈی حوالہ ایف آئی اے اور غیر
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔