سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کے روز قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہونے سے 3ہزار 302ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔
مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 86روپے گھٹ کر 3لاکھ 2ہزار 555روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 900روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 344روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر
پڑھیں:
مچھلی کا گوشت دل و دماغ کے لیے بیحد مفید، مہینے میں کتنے دن کھانا چاہیے؟
مچھلی کا گوشت ہیموگلوبن میں اضافے اور کولیسٹرول میں کمی کا اہم ذریعہ ہے لہٰذا لوگوں کو چاہیے کہ وہ توانائی کے خزانے کی حیثیت سے مچھلی کے گوشت کو ترجیح دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرخ گوشت اور چکنائی والی غذا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق
اے پی پی کے مطابق فیصل آباد کی جامعیہ زرعیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا گوشت انسان کو ڈپریشن سے بھی نجات دلاتا ہے اور حالیہ تحقیق کے دوران خون میں ہیموگلوبن میں اضافے اور کولیسٹرول میں نمایاں کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث مچھلی کے گوشت کی اہمیت و افادیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ماہی پروری کے ماہرین آبی حیات نے بتایا کہ تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ اگر ایک مہینہ میں 5 بار مناسب مقدار میں مچھلی کا گوشت استعمال کر لیا جائے تو خواتین میں بالخصوص اور مردوں میں بالعموم فالج کا خطرہ نہ رہتا ہے۔
مزید پڑھیے: کون سے پھل آپ کے گردوں کو صحت مند رکھ سکتے ہیں؟
انہوں نے بتایا کہ دماغی محنت کرنے والے افراد کے لیے مچھلی کا گوشت انتہائی عمدہ غذا ہے کیونکہ اس میں پائے جانے والے 3 فیٹی ایسڈز ذہنی امراض کی روک تھام میں انتہائی معاون ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ مچھلی کے گوشت سے دماغ کو تقویت ملتی ہے جس سے ڈپریشن کا بھی خاتمہ یقینی ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی کا گوشت دل کی دھڑکن کو معتدل رکھتاہے اور یہ کینسر کی بعض اقسام سمیت پیٹ کے ورم سے متعلقہ بیماریوں کے خاتمہ میں بھی انتہائی ممد و معاون ثابت ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مچھلی مچھلی کا گوشت مچھلی کے گوشت کے فوائد