بھارتی میڈیا کے غیر ذمہ دار رویّے کی بناء پر ملک کی عالمی ساکھ متاثر ہورہی ہے، مولانا کلب جواد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
مجلسِ علماء ہند کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہندوستان کا میڈیا بھی استعماری نیوز ایجنسیوں کی زد میں ہے، بلکہ بعض بکے ہوئے ہیں اور بعض انکے نظریاتی غلام ہیں اسلئے ان سے اسکے علاوہ کچھ اور توقع نہیں کی جاسکتی۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلسِ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی ایران سید علی خامنہ ای کے خلاف میڈیا کے ذریعے جھوٹی اور پروپیگنڈہ خبریں پھیلانے اور ان کی کردار کشی کی ناکام کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں کہا کہ ہندوستان ہی نہیں دنیا کے بڑے معتبر سمجھے جانے والے صحافتی ادارے بھی فرضی اور پروپیگنڈہ خبریں نشر کرتے ہیں جس کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔ مولانا سید کلب جواد نے کہا کہ آج میڈیا اتنے اعتماد کے ساتھ جھوٹ بولتا ہے کہ سننے اور دیکھنے والا یقین کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا میڈیا رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بارے میں جھوٹی اور پروپیگنڈہ خبریں نشر کررہا ہے جس کی شکایت ہم نے وزیر اطلاعات اشونی وشنو سے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات کو چاہیئے کہ میڈیا کے لئے رہنما ہدایات جاری کریں اور جھوٹی خبریں چلانے والے نیوز چینل اور اخبارات پر کاروائی کریں۔
مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ میڈیا کا یہ غیر ذمہ دار رویہ عالمی سطح پر ہندوستان کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے اور جابجا ملک کی بدنامی ہورہی ہے، اس لئے میڈیا کی فرضی اور جھوٹی خبروں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جیسا پروپیگنڈہ آج آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خلاف ہو رہا ہے ویسا ہی کل امام خمینی (رہ) کے خلاف ہوتا تھا۔ ان کے بارے میں بھی عالمی میڈیا میں فرضی خبریں چلائی جاتی تھیں تاکہ انہیں بدنام کیا جاسکے، چونکہ آج میڈیا پر استعمار مسلط ہے اس لئے پروپیگنڈہ اور بے بنیاد خبریں جو استعماری نظام کے حق میں سودمند ہوتی ہیں، زیادہ نشر کی جارہی ہیں۔
مجلسِ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ ہندوستان کا میڈیا بھی استعماری نیوز ایجنسیوں کی زد میں ہے، بلکہ بعض بکے ہوئے ہیں اور بعض ان کے نظریاتی غلام ہیں اس لئے ان سے اس کے علاوہ کچھ اور توقع نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح رہبر انقلاب اسلامی کے خلاف جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں اور منفی پروپیگنڈہ ہو رہا ہے اسی طرح میرے خلاف بھی فرضی خبریں چلائی جاتی ہیں تاکہ عوام کی نگاہوں میں میرے اعتبار کو ساقط کیا جاسکے۔ مولانا کلب جواد نے کہا کہ ہر کوئی ان خبروں پر یقین نہیں کرتا مگر بعض ایسے احمق ہوتے ہیں جو یقین کر لیتے ہیں، اس لئے اس پروپیگنڈے کے خلاف بولنا ضروری ہو جاتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا سید کلب جواد کہا کہ ہندوستان کلب جواد نقوی نے کہا کہ انہوں نے کے خلاف
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔