کراچی، جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ میں غیر ملکی خاتون زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ملیر میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک غیر ملکی خاتون کو گولی ماردی گئی۔
پولیس کے مطابق فلپائنی خاتون کے پاکستانی شوہر ناصر کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد خاتون اپنا حصہ لینے سسرال آئی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے فائرنگ کردی، فلپائنی خاتون کو دو گولیاں لگی ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں کیش وین پر فائرنگ، 3 سیکیورٹی گارڈ زخمی، ملزم 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی میں گودام چورنگی کے قریب کیش وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے جب کہ ملزم 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ کورنگی گودام چورنگی پر کیش وین پر فائرنگ سے کیش وین کے سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ کیش وین سے لوٹ مار کی تحقیقات کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمی سیکیورٹی گارڈز کی شناخت خالد اور سدھیر اقبال کے نام سے کی گئی، ملزمان 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئےہیں۔