نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
بیان کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا گیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سعودی وزیر خارجہ اور ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستان کیساتھ معاہدے سے آگاہ کیا
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب اسلامی ملک سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بات چیت ہوئی اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔