وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماں نے دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی رابطوں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 29 جولائی کو بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کے 5اگست احتجاج سے قبل لاہور میں کریک ڈاون، 200سے زائد کارکن گرفتار پی ٹی آئی کے 5اگست احتجاج سے قبل لاہور میں کریک ڈاون، 200سے زائد کارکن گرفتار درفشاں سلیم نے بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی تحریک تحفظ آئین پاکستان کا چیف جسٹس سے شوگر اسکینڈل پر ازخود نوٹس لینے اور کمیشن بنانے کا مطالبہ جمعیت علما اسلام ف کا پاک امریکا تجارتی معاہدے پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ، توجہ دلاو نوٹس جمع بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز 2-2سے برابر وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی منظوری دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
موجودہ دور میں جدید علوم کا حصول ناگزیر ہو چکا، ملک ڈیجیٹائزیشن کی راہ پر گامزن ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس دور میں جدید علوم کا حصول ناگزیر ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ہم نے بھی نمایاں پیش رفت کی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ملک ڈیجیٹائزیشن کی راہ پر گامزن ہے، اور یہ سفر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں شروع ہوا جب نواز شریف کی قیادت میں فور جی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: استنبول: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ انسانیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی۔
غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ غزہ امن معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، جن پر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں اتفاق ہوا تھا، اب اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاہدے پر مکمل عمل کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار ٹیکنالوجی سائنس