WE News:
2025-08-04@18:51:12 GMT

سیاست میں تلخی نے قومی اتفاق کی فضا ختم کردی ہے، وزیر قانون

اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT

سیاست میں تلخی نے قومی اتفاق کی فضا ختم کردی ہے، وزیر قانون

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں نفرت اور عدم برداشت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ کوئی ایک میز پر بیٹھے کو تیار نہیں، سیاست میں تلخی نے قومی اتفاق کی فضا ختم کردی ہے۔

پیر کے روز اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مخصوص نشست پر منتخب رکن ارم حامد حمید نے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور ایوان میں ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے اپوزیشن کے منہ میں گیدڑ کی زبان ڈال دی، وزیرقانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں نفرت اور عدم برداشت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ سیاسی مخالفین ایک میز پر بیٹھنے کو بھی تیار نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی اپنی غلطیوں کا اعتراف کر کے ایک دوسرے کے ساتھ مکالمے کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

وزیرقانون نے کہا کہ سیاست دانوں نے ایک دوسرے سے ملنا چھوڑ دیا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ماضی میں مفاہمت کی پیشکش کی تھی، مگر اس کا خاطر خواہ جواب نہیں آیا۔ انہوں نے اپیل کی کہ اختلافات کو اتنا نہ بڑھایا جائے کہ واپسی کے دروازے ہی بند ہو جائیں۔

اجلاس کے دوران سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس پیش کیا گیا۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی سیاسی خدمات کو سراہا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میاں اظہر شائستہ، صاف گو اور سادہ طبیعت انسان تھے، وہ سیاسی رواداری کے نمائندہ تھے اور ہر ایک سے گرمجوشی سے ملا کرتے تھے، جبکہ آج کی سیاست میں ایسے رویے ناپید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خراج تحسین کیوں پیش کیا؟

پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے مرحوم کو خوش اخلاق، مہذب اور اعلیٰ ظرف شخصیت قرار دیا۔ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میاں اظہر نے نچلی سطح کی جمہوریت کو مستحکم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے انہیں سیاسی رواداری کی علامت قرار دیا۔

پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے کہا کہ میاں اظہر ایک سلجھی ہوئی اور شائستہ شخصیت کے مالک تھے، مگر آخری ایام میں وہ اپنے بیٹے سے بھی نہیں مل سکے۔ عامر ڈوگر نے ایوان کو یاد دلایا کہ میاں اظہر کو فسطائیت کے دور میں لاٹھی چارج کا سامنا کرنا پڑا، ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا بھی ایک جنازہ نکل چکا ہے، اس پر بھی دعا ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ میاں اظہر کا انتقال ایک بڑا نقصان ہے، انہوں نے 9 مئی کے واقعات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے شہدا کی یادگاروں پر حملے کیے، وہ سزا کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان جیسے قومی ہیرو کے مجسمے کو گرانا ناقابل معافی جرم ہے، اور اس پر کسی نے تاحال قوم سے معافی نہیں مانگی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی عدالتوں سے انصاف تول کر کرنے کی اپیل

عطا تارڑ کے بیانات پر ایوان میں شور شرابا ہوا اور اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

اجلاس کے اختتام پر علی محمد خان نے دعا کرائی، جس میں میاں اظہر، دیگر مرحوم ارکان اور دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اپوزیشن اعظم نذیر قومی اسمبلی قومی مفاد وزیرقانون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن قومی اسمبلی قومی مفاد نے کہا کہ میاں اظہر اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر سیاست میں تارڑ نے

پڑھیں:

نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے

لاہور(نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے۔

میاں شاہد شفیع کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ میاں شاہد شفیع مرحوم کا جسد خاکی گذشتہ رات دو بجے کے بعد مری سے اتفاق اسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔

نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد جامعہ مسجد اتفاق ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر امام جامعہ مسجد اتفاق قاری نصیر پڑھائیں گے۔ مرحوم کے دوست احباب اور لیگی رہنماوں کی ان کی گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • نفرت اتنی بڑھ گئی، ایک میز پر بیٹھنے کو تیار نہیں، اعظم نذیرتارڑ
  • نومئی کیا ہے بھگتنا تو پڑیگا،پی ٹی آئی والے شور نہ مچائیں ،عدالت جائیں،وفاقی وزیر عطا تارڑ
  • صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم ہاؤس آمد؛ شہباز شریف سے ان کے کزن کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا، سپرد خاک
  • نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے چچازاد بھائی کی نماز جنازہ ادا
  • شہباز شریف اور نوازشریف کےکزن میاں شاہدشفیع کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
  • نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے
  • میاں شاہد شفیع انتقال کر گئے، لیگی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری
  • نواز شریف کی سیاست سے لاتعلقی کی خبریں، سینیٹر عرفان صدیقی نے وضاحت کردی