وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں نفرت اتنی بڑھ گئی کہ ہم ایک میز پر بیٹھنے کے لیے تیار نہیں، ہمیں اپنی، اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا ہو گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔
مخصوص نشستوں پر منتخب رکن ارم حامد حمید نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیا، اس دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اڑا دیں۔
ایوان میں مرحوم میاں اظہر کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس پر خطاب کا سلسلہ جاری رہا، اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دستور ہے کہ ہم جانے والے کو اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں، میاں اظہر ہمیشہ سعادت کا پیکر بنے رہے، میاں اظہر ہمیشہ بہت پیار اور خلوص سے ملتے تھے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دوریاں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ ہم ایک دوسرے سے ملنے سے گریزاں ہیں، سیاست دانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا ختم کر دیا۔

انہوں نے کہا شہباز شریف جب وزیراعظم بنے انہوں نے بات چیت کی بات کی، سیاست میں نفرت اتنی بڑھ گئی کہ ہم ایک میز پر بیٹھنے کے لیے تیار نہیں، ہمیں اپنی، اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا ہو گا۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس زیرک لوگ ہیں، بیٹھ کر مسئلوں کا حل تلاش کریں، استدعا ہے کہ چیزوں کو وہاں تک رکھیں جہاں سے واپسی ممکن ہو۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا شہباز شریف کی والدہ کی میت کی موجودگی میں عدالت میں گواہی ریکارڈ کی گئی۔

پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میاں اظہر کی خدمات کو ایوان خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
انہوں نےکہا کہ میاں اظہر نے ساری زندگی سیاست رواداری، برداشت اور صبر پر کی ہے، فسطائیت کے دور میں مرحوم میاں اظہر پر آخری دنوں میں ڈنڈے برسائے گئے، ایک جنازہ جمہوریت کا بھی نکل چکا ہے، اس پر بھی مغفرت کی دعا کروائی جائے۔
سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر، دیگر سابق اراکین اور دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت علی محمد خان نے کرائی۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میاں اظہر مرحوم کے لیے چند کلمات کہنا چاہوں گا، میاں اظہر ایک اچھے انسان تھے، انہوں نے صاف ستھری سیاست کی۔

انہوں نے کہا حالات یہ ہیں کہ اب پی ٹی آئی کا کوئی رکن ہمیں گلے ملنے کی جرات نہیں کرتا، میاں اظہر آتے تھے ہم سب سے گلے بھی ملتے تھے۔
سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میاں اظہر ایک نہایت نفیس انسان تھے، دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ میاں اظہر کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
 رہنما ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میاں اظہر کے سیاسی سفر کا آغاز جمہوریت کی نچلی سطح سے ہوا، میاں اظہر نے بنیادی جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کیا، میاں اظہر بلدیاتی حکومتوں کو خودمختار دیکھنا چاہتے تھے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اظہار خیال کیا کہ میاں اظہر کے ساتھ میرا ایک دیرینہ تعلق تھا، انہوں نے ہمیشہ سیاسی رواداری کو مقدم رکھا، میاں اظہر نے ہم سے سیاسی اختلاف کے باوجود مارشل لاء کا دور بھی بہت شرافت سے گزارا۔
پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری ذاتی طور پر رفاقت میاں اظہر سے بہت کم رہی ہے، لیکن وہ شائستہ طبیعت رکھتے تھے، میاں اظہر ایک سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک تھے۔
 علی محمد خان نے مزید کہا کہ میاں اظہر 16 ماہ سے اپنے بیٹے کو نہیں مل پائے تھے۔
 وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ میاں اظہر کا جانا اس ایوان کا نقصان ہے، لاہور کی سیاست میں میاں اظہر ایک بہت بڑا نام ہے، میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کی والدہ کی وفات کے وقت دونوں بچوں کو ملنے نہیں دیا گیا۔
 وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو آپ نے حملے کیے، سارے چہرے شناخت کیے جاسکتے ہیں، کونسا انصاف کا قتل ہے؟ 9 مئی کو آپ نے شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا، آپ نے 9 مئی کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمےکو زمین پر گرایا۔
 انہوں نے کہ 9 مئی کیا ہے تو بھگتنا پڑے گا، ان (پی ٹی آئی) کو صحیح تکلیف ہو رہی ہے، 9 مئی کی قوم سے معافی بھی نہیں مانگی، منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا، 9 مئی کی سزائیں قانون کے مطابق ہوئی ہیں، چیلنج کرنا ہے تو عدالت میں جا کر کریں، یہاں شور نہ ڈالیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے جملوں پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا۔
 بعد ازاں ایوان کی کارروائی کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہا کہ میاں اظہر میاں اظہر ایک اتنی بڑھ گئی کہنا تھا کہ میاں اظہر ا وفاقی وزیر پی ٹی ا ئی نے کہا کہ انہوں نے مئی کی کے لیے

پڑھیں:

میاں شاہد شفیع سپردِ خاک، نماز جنازہ میں نوازشریف، شہباز شریف کی شرکت

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق میاں شاہد شفیع کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، میاں شاہد شفیع مرحوم کا جسد خاکی مری سے اتفاق ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔ نماز جنازہ نماز عصر کے بعد جامعہ مسجد اتفاق ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف، سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صوبائی وزیر بلال یاسین، امیر مقام، میاں جاوید لطیف، چودھری شیر علی، چودھری عابد شیر علی، سہیل ضیاء بٹ، عمر سہیل ضیاء بٹ، رانا محمد ارشد، روحیل منیر، وقاص قریشی، میاں فیصل وحید، اشتیاق احمد لون سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سیاست میں تلخی نے قومی اتفاق کی فضا ختم کردی ہے، وزیر قانون
  • آسان اقساط میں اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے ایک نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے: وفاقی وزیر
  • صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم ہاؤس آمد؛ شہباز شریف سے ان کے کزن کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • یومِ شہدا پولیس: وزیرِ اعظم کا بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین، شہدا کے اہلخانہ کو سلام
  • میاں شاہد شفیع سپردِ خاک، نماز جنازہ میں نوازشریف، شہباز شریف کی شرکت
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلیٰ بنایا، ان کے اعتماد کی وجہ سےمیں یہاں بیٹھا ہوں،علی امین گنڈا پور
  • نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے چچازاد بھائی کی نماز جنازہ ادا
  • نواز شریف کے کزن شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ ادا، اہم شخصیات کی شرکت
  • ایران کی پُرامن جوہری افزودگی بھی قابل قبول نہیں، برطانوی وزیر خارجہ