چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی

بیجنگ () چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کی پہلی ششماہی میں، خدمات میں چین کی تجارت میں مسلسل اضافہ ہوا۔ خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 8.

0 فیصد اضافہ ہے. ان میں برآمدات 1688.3 ارب یوآن رہیں جو 15.0 فیصد اضافہ ہے۔ درآمدات 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 2198.96 ارب یوآن رہیں۔ سروس تجارت کا خسارہ 510.66 ارب یوآن رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 152.21 ارب یوآن کم ہے۔
ان میں سے  علم پر مبنی سروس کی تجارت میں اضافہ  برقرار رہا ہے۔ علم پر مبنی خدمات کی درآمد اور برآمد 1502.54 بلین یوآن رہی ، جو 6.0 فیصد کا اضافہ ہے۔ سفری خدمات میں تیزی سے اضافہ جاری رہا ،جس کی درآمدات اور برآمدات کی مالیت 1080.29 بلین یوآن تک پہنچ گئی  ، جو 12.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں برآمدات میں 68.7 فیصد اور درآمدات میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی درآمدات اور برآمدات کی بلین یوآن خدمات کی چین کی

پڑھیں:

بھارت کے امیرترین مسلمان خاندان کون؟ مجموعی دولت کتنی ہے ؟

بھارت میں دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی ہے۔ بھارتی مسلمانوں نے فن، ادب، سائنس اور دیگر شعبوں میں اپنی شناخت بنائی لیکن ملک کی سب سے بڑی اقلیت کاروبار کے میدان میں پیچھے ہے، جس پر زیادہ تر ہندو ؤں کا غلبہ ہے۔

بھارت میں ایک مسلم خاندان ہے جس کی کاروباری دنیا میں اپنی الگ پہچان ہے، وہ ہے پریم جی خاندانم، اس خاندان کے موجودہ سربراہ عظیم پریم جی ہیں، جو آئی ٹی کمپنی وپرو کے بانی ہیں۔ عظیم پریم جی ملک اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں، جنکی مجموعی مالیت 11.6 بلین ڈالر ہے، جیسا کہ فوربز نے رپورٹ کیا ۔

بھارت کا امیر ترین مسلمان کون ہے؟ بھارت کے کچھ امیر ترین لوگ ہندو اور مسلم دونوں برادریوں سے آتے ہیں، جنہوں نے محنت اور مہارت سے کامیابی حاصل کی ۔ ان افراد نے نہ صرف بھارت بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی شناخت بنائی ۔ بھارت کے امیر ترین اور ممتاز کاروباری شخصیات میں سے ایک عظیم پریم جی ہیں، جو معروف آئی ٹی کمپنی وپرو لمیٹڈ کے بانی اور چیئرمین ہیں۔

عظیم پریم جی نےا سٹینفورڈ یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجویشن کیا۔ وہ 1960 کی دہائی کے آخر سے وپرو لمیٹڈ کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے 2 ملین ڈالر کی ہائیڈروجنیٹڈ کوکنگ فیٹ کمپنی کو آئی ٹی، بی پی او اور آر اینڈ ڈی سروسز کمپنی میں تبدیل کر دیا جسکی 10 بلین ڈالر سے زیادہ کی آمدنی ہے اور 66 ممالک میں اسکی موجودگی ہے۔ دیگر وپرو کمپنیاں، جن کی قیادت پریم جی کر رہے ہیں، انکی آمدنی تقریباً 2 بلین ڈالرہے اور کنزیومر ٹیکسٹائل، پریزیشن انجینئرنگ، اور ہیلتھ کیئر سسٹم جیسے شعبوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔
عظیم فیراڈے میڈل حاصل کرنے والے پہلے بھارتی ہیں۔ انہیں مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی، ویزلیان یونیورسٹی، اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی، روڑکی، اور کھڑگ پور سمیت کئی اداروں سے اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا ہے۔ فرانس نے انہیں اپنے اعلیٰ ترین شہری اعزاز، نائٹ آف دی لیجن آف آنر سے نوازا ہے۔ 4 اگست 2025 تک، عظیم پریم جی کی مجموعی دولت $11.6 بلین ہے۔
عظیم فیراڈے میڈل حاصل کرنے والے پہلے بھارتی ہیں۔ انہیں مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی، ویزلیان یونیورسٹی، اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی، روڑکی، اور کھڑگ پور سمیت کئی اداروں سے اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا ہے۔ فرانس نے انہیں اپنے اعلیٰ ترین شہری اعزاز، نائٹ آف دی لیجن آف آنر سے نوازا ہے۔ 4 اگست 2025 تک، عظیم پریم جی کی مجموعی دولت $11.6 بلین ہے۔
عظیم پریم جی اپنی زیادہ تر دولت سماجی کاموں بالخصوص تعلیم کے لیے عطیہ کرتے ہیں۔ فوربز کے مطابق، ان کی مجموعی مالیت تقریباً 1 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ Hurun India Philanthropy List 2021 کے مطابقانھوں نے کل9,713 کروڑ روپئے عطیہ کئے ہیں۔
عظیم پریم جی اپنی زیادہ تر دولت سماجی کاموں بالخصوص تعلیم کے لیے عطیہ کرتے ہیں۔ فوربز کے مطابق، ان کی مجموعی مالیت تقریباً 1 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ Hurun India Philanthropy List 2021 کے مطابق، انہوں نے کل9,713 کروڑ روپئے عطیہ کئے ہیں۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے امیرترین مسلمان خاندان کون؟ مجموعی دولت کتنی ہے ؟
  • 2034 تک بجلی 25 فیصد مہنگی ہو سکتی ہے، پاور ڈویژن کی پیشگوئی
  • چین میں نیو انرجی گاڑیوں کی مارکیٹ میں موجودگی کی شرح 44.3 فیصد تک پہنچ گئی
  • چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی
  • پاکستان کا ہر گزرتے سال ایران سے درآمدات پر انحصار میں مسلسل اضافہ
  • امریکی منڈی میں پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیکس
  • کیا 19 فیصد امریکی ٹیرف کے باوجود پاکستان امریکی منڈی سے فائدہ اٹھا پائے گا؟
  • سیمنٹ کی فروخت میں جولائی 2025 کے دوران 30.13 فیصد اضافہ
  • پاکستان میں مہنگائی کی شرح  7 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، اسٹیٹ بینک