چین میں نیو انرجی گاڑیوں کی مارکیٹ میں موجودگی کی شرح 44.3 فیصد تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
چین میں نیو انرجی گاڑیوں کی مارکیٹ میں موجودگی کی شرح 44.3 فیصد تک پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ : اعدادوشمار کے مطابق سال 2025 کی پہلی ششماہی میں ، چین میں نیو انرجی گاڑیوں کی مارکیٹ میں موجودگی کی شرح 44.3 فیصد تک پہنچ گئی ، جو اسی عرصے میں ایک ریکارڈ ہے۔ صاف توانائی کی مصنوعات کی تیز رفتار ترقی نے توانائی کے نئےنظام کی تعمیر میں مدد کی ہے.
ونڈ ٹربائن کی پیداوار کی شرح اضافہ 70 فیصد سے زیادہ تجاوز کر گئی ، جو جنریٹر سیٹس کی پیداوار کے نصف سے زیادہ ہے۔ سال کی پہلی ششماہی میں مشینری کی صنعت میں اشیاء کی تجارت کی مجموعی درآمد اور برآمد 597.60 بلین امریکی ڈالر رہی، جو سال بہ سال 7.1 فیصد کا اضافہ ہے۔بڑی معیشتوں کی برآمدات میں دوہرے ہندسوں کی ترقی برقرار رہی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر“کلاؤڈ برسٹ کوئی آسمانی آفت یا ماحولیاتی انتباہ” چین مسلسل 12 سال سے دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم چین اور امریکہ کے عالمی نظریات کا تہذیبی فرق اور انسانیت کا مستقبل شی جن پھنگ کی جانب سے ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے ” کی تشکیل کے لئے عوامی تجاویز کی شمولیت پر اہم ہدایات ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،فی یونٹ کتنے روپے کمی کا امکان ؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تک پہنچ گئی کی شرح
پڑھیں:
راولپنڈی بورڈ؛ انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات کے نام، کامیابی کی ریکارڈ شرح
راولپنڈی:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔
پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر لے کر حاصل کی۔ اسی کالج کی عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ 1138 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔
بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان میں مجموعی کامیابی کا تناسب 54.12 فیصد رہا۔ طالبات نے بہتر کارکردگی دکھائی اور ان کی کامیابی کی شرح 62.4 فیصد رہی، جبکہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح صرف 39.87 فیصد رہی۔
پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان، اراکین صوبائی اسمبلی اور محکمہ تعلیم کے افسران نے بھی شرکت کی۔
پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور حنیف عباسی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو میڈلز اور انعامات سے نوازا۔