ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا دیا۔

 یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں کے آئینی حقوق پر شب خون مارا اور ریاست کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے دباؤ، جبر اور طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی شناخت، آزادی اور جمہوری حقوق سلب کیے، وادی میں ظلم و ستم، ماورائے عدالت قتل، میڈیا بلیک آؤٹ، اظہارِ رائے پر قدغنیں اور طویل کرفیو نے مقبوضہ کشمیر کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا دیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بھارت نے نئے ڈومیسائل قانون کے تحت لاکھوں ہندو باشندوں کو وادی میں لا کر آباد کیا جس کا مقصد کشمیری مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے جو ایک منظم آبادیاتی جارحیت ہے۔

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا

 محسن نقوی نے عالمی برادری کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا بحران انسانی ضمیر اور اقوامِ عالم کے دعوؤں کا امتحان ہے، بھارتی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی مخلصانہ پیشکش کو بھی سختی سے رد کیا جو اس کے ہٹ دھرمی پر مبنی رویے کی واضح مثال ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں بلکہ جنوبی ایشیا کو ایک بڑے تصادم کی طرف دھکیل سکتے ہیں، مسئلہ کشمیر فوری بین الاقوامی توجہ اور مؤثر اقدامات کا متقاضی ہے۔

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

 محسن نقوی نے نہتے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام غیر قانونی اور غیر انسانی حربوں کے باوجود حوصلے اور عزم کے ساتھ آزادی کی شمع کو روشن رکھے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ

پڑھیں:

بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا،خورشید شاہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر سینئر سیاستدان خورشید احمد شاہ نے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح دیوار برلن ماضی کا حصہ بنی، اسی طرح بھارتی بربریت کی سرحدی لکیر بھی مٹ جائے گی۔ یومِ استحصال کو انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت کی علامت قرار دیا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ:
“ہم اتحاد، یگانگت اور طاقت کی بدولت دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔”

ان کے ان بیانات نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر اجاگر کر دیا ہے، اور پاکستان کے مؤقف کو مضبوطی سے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا،خورشید شاہ
  • مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا دیا‘ محسن نقوی
  • مودی حکومت کا 5 اگست کا اقدام تاریخ کا سیاہ باب ہے، شرجیل انعام میمن
  • یومِ استحصال کشمیر 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن بن چکا ہے؛ عطاء اللہ تارڑ
  • دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
  • کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
  • پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت، 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • پانچ اگست 2019 تاریخ عالم کا سیاہ دن تھا، لیاقت بلوچ
  • 5 اگست جموں و کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک انتہائی المناک دن ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ