Daily Mumtaz:
2025-09-20@17:07:38 GMT

پیٹکو سربراہ گرفتار ی سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

پیٹکو سربراہ گرفتار ی سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار

اسلام آباد (صغیر چوہدری)اطلاعات ہیں کہ پیٹکو کے سربراہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات اور گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔ روزنامہ ممتاز کی تحقیقات کے مطابق پی اے آر سی کے ذیلی ادارے پیٹکو کے سی ای او منصب علی کھوکھر چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کی گرفتاری کے فوراً بعد اچانک عوام کی نظروں سے اوجھل ہوگئے جن کے بارے میں بعد ازاں ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ ہنگامی طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر بیرون ملک چلے گئے تھے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے پیٹکو کے سربراہ اچانک بیرون ملک چلے گئے اور پھر وہاں سے اپنا استعفی سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی وسیم اجمل چوہدری کو بھجوا دیا۔ جہاں ایف آئی اے نے پی اے آر سی میں اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور پیٹکو کے ریکارڈ کی بھی چھان بین شروع کر دی ہے، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اب منی لانڈرنگ کی شکایت کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پیٹکو حکام سے ابتدائی پوچھ گچھ بھی کی ہے۔ ایف آئی اے پیٹکو کے اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کر رہی ہے جب کہ پیٹکو چیف کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ منصب کھوکھر کو NARC میں سائنٹفک آفیسر کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا اور بعد میں وہ ڈائریکٹر کے طور پر ریٹائر ہو گئے تھے لیکن انہیں 2022 میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر پیٹکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، پنشن کے ساتھ ساتھ وہ گاڑیوں سمیت اسی ادارے سے بھاری تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے دور میں مکئی اور دیگر بیجوں کی خریداری میں بھی بڑے پیمانے پر گھپلے ہوئے۔ بیج مارکیٹ سے دگنے پر خریدے گئے۔ ایف آئی اے اس حوالے سے اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سابق سی ای او پیٹکو کی اہلیہ اور بچوں کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے جب کہ ڈاکٹر منصب کھوکھر نے شہریت کے بجائے کینیڈا کی پی آر حاصل کی تاکہ وہ پاکستان میں سرکاری عہدے پر کام جاری رکھ سکیں۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ پیٹکو کے اکاؤنٹس غیر قانونی لین دین میں استعمال ہو سکتے ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ ڈاکٹر منصب نے آئی سی سی آر ڈی اے پراجیکٹ میں ایک اہم عہدے پر کام کیا ہے اور کئی غیر ملکی فنڈنگ کے منصوبوں میں بھی کام کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر منصب کے اچانک چلے جانے کی وجہ سے پیٹکو کو شدید مالی اور انتظامی مسائل کا سامنا ہے اور وہاں کام کرنے والوں کو ابھی تک تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایف آئی اے بیرون ملک

پڑھیں:

محلے دار پر بچوں سے بدفعلی کا مقدمہ درج، ملزم فرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع نور جہاں میں بچوں سے مبینہ بدفعلی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایس ایچ او فیض الحسن کے مطابق ساجد نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 665/2025 بجرم دفعہ 337 کے تحت علی رضا نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ جو سرکاری ملازم ہیں اور سرکاری اسٹاف کالونی نارتھ ناظم آباد بلاک P میں رہائش پذیر ہیں، نے بیان دیا کہ 17 ستمبر کی شام تقریباً سات بجے ان کا گیارہ سالہ بیٹا گھبرایا ہوا گھر واپس آیا۔ بچے نے بتایا کہ وہ اپنے بارہ سالہ دوست کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ محلے کا ایک شخص علی رضا انہیں چیز کے بہانے اپنے گھر لے گیا اور مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ: موت اور بھوک سے بے وسیلہ لوگوں کا پیدل فرار
  • جنوبی پنجاب میں لوگوں کے وارننگ سنجیدہ نہ لینے پر زیادہ نقصان ہوا: سربراہ پی ڈی ایم اے
  • محلے دار پر بچوں سے بدفعلی کا مقدمہ درج، ملزم فرار
  • سربراہ حزب اللہ کی سعودی عرب سے تعلقات بہتر کرنے اور اسرائیل کے خلاف اتحاد کی اپیل
  • وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کی روم میں اطالوی ہم منصب، مارینا ایلوِرا کالدیروں سے ملاقات
  • ساہیوال، پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،فائرنگ سے کانسٹیبل زبیرزخمی
  • ساہیوال، پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار، کانسٹیبل بھی زخمی
  • 29 لاکھ پاکستانیوں کا بیرون ملک منتقل ہونا ترقی کی دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، کاشف سعید شیخ
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟ تحقیقات جاری
  • غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ