امریکہ، روس کو حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے الزام میں امریکی فوجی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )روسی حکومت کو جنگی ٹینکوں کی حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے الزام میں امریکی فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے امریکی وزارتِ انصاف کے مطابق امریکی فوج اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ امریکی جنگی ٹینکوں کی حساس معلومات روسی حکومت تک پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا.
(جاری ہے)
ٹیلر ایڈم لی جو ایک ٹاپ سیکریٹ سیکیورٹی کلیئرنس رکھتے ہیں، پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے امریکی جنگی ٹینک M1A2 ایبرمز کی کارروائیوں اور اس کی کمزوریوں سے متعلق معلومات روسی حکومت کو فراہم کرنے کی کوشش کی، تاکہ اس کے بدلے وہ روسی شہریت حاصل کر سکیں ایف بی آئی کے کاﺅنٹر انٹیلی جنس ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رومن روزھاوفسکی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ گرفتاری ان افراد کے لیے پیغام ہے جو امریکہ کے ساتھ غداری کرنے کا سوچ رہے ہیں، خاص طور پر وہ فوجی اہلکار جو اپنے وطن کی حفاظت کا عہد کر چکے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شراکت دار امریکی شہریوں کی حفاظت اور خفیہ معلومات کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ امریکی فوجی اہلکار ٹیلر ایڈم لی نے ایک ایس ڈی کارڈ کسی ایسے شخص کے ساتھ شیئر کیا تھا، جسے وہ روسی انٹیلی جنس افسر سمجھ رہا تھا اس کارڈ میں امریکی جنگی ٹینکوں اور دیگر فوجی آپریشنز کے بارے میں حساس دستاویزات موجود تھیں ان دستاویزات پر کنٹرولڈ انکلاسفائیڈ انفارمیشن کا نشان بھی موجود تھا رپورٹ کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور لی نے ابھی تک عدالت میں اپنے الزامات کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرنے کی کوشش امریکی فوجی کے مطابق
پڑھیں:
راولپنڈی، فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں 3 افراد گرفتار
راولپنڈی:نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے فیک نیوز پھیلانے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق جھوٹی خبروں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی آر نمبر 186/2025 پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت درج مقدمے میں ملزمان پر آن لائن پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ مذکورہ کارروائی این سی سی آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر راولپنڈی نے کی، جس کے تفتیشی افسر انسپکٹر محمد توصیف ہیں۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزمان سے موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے اور سیزر میمو کے تحت گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سفیان، راجب علی اور عالیان آصف کے طور پر ہوئی۔
این سی سی آئی اے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خوف، افواہ اور انتشار ے پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔