نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا۔ یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پرٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کردیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایف بی آر کاکہنا ہے کہ ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا۔
یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.
اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے: دفتر خارجہ
غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کردی گئی، پراپرٹی کے خریدار کو ریلیف دینے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کردی گئی۔
پراپرٹی کے فروخت کنندہ یا منتقل کرنے والے کیلئے ہر سلیب میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا، مقصد فروخت کنندہ کو جائیداد کی فروخت پر حاصل کیپٹل گین کی ایڈجسٹمنٹ ہے، اس مقصد کیلئے انکم ٹیکس کے سیکشن 236 سی اور 236 کے میں ردوبدل کیا گیا۔
ایف بی آر کے مطابق 5 کروڑ روپے مالیت تک کی پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس 1.5 فیصد ہوگیا، اس سے پہلے 5 کروڑ تک کی پراپرٹی کی خرید پر ٹیکس کی شرح 3 فیصد تھی، 10 کروڑ تک کی پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس 3.5 سے کم ہو کر2 فیصد رہ گیا، کروڑ سے زائد مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر 4 کے بجائے 2.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
سب سے پیاری زبان ۔۔۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نکلوانے پر پر ٹیکس
پڑھیں:
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردی اعداد وشمار کے مطابق سرکاری ذخائر 14 ارب 23 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 26 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ یکم اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 49 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔