نیب نے 6ماہ کے دوران 547ارب 31کروڑ روپے ریکور کر لیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
نیب نے 6ماہ کے دوران 547ارب 31کروڑ روپے ریکور کر لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے رواں سال کی پہلی ششماہی (6ماہ)کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق نیب نے 6 ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں اور اقدامات کے ذریعے 547 ارب 31 کروڑ روپے کی مجموعی ریکوری کی ہے۔
نیب ترجمان کے مطابق 532 ارب 33 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں وفاقی و صوبائی محکموں اور دیگر اداروں کے حوالے کی گئیں جبکہ دھوکہ دہی کے مقدمات میں 12 ہزار 611 متاثرین کو لوٹی ہوئی رقوم واپس دلوائیں۔ترجمان کے مطابق نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25 ارب روپے مالیت کی زمین بھی واگزار کرائی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ بلدیات کے تمام مالی امور ڈیجیٹل نظام پر لانے کا فیصلہ پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا کاروباری افراد ہوشیار، ایف بی آر نے تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار کر لیے بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کیخلاف تحریک التوا جمع پی ٹی آئی قیادت ملک کے خلاف ہر سازش میں پیش پیش ہے، رانا تنویر حسینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ڈی آئی خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق
ساجد بلوچ: ڈیرہ اسماعیل خان کے جنوب مغربی پہاڑوں میں ایک اندوہناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ تحصیل درابن سے ملحقہ کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقے داناسر کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے آنے والی ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
پولیس اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔