حیدرآباد: مسلح افراد کی جیو نیوز کے کیمرا مین قاضی شکیل سے لوٹ مار
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
---فائل فوٹو
حیدرآباد میں دو مسلح افراد جیو نیوز کے کیمرا مین قاضی شکیل سے موبائل فون اور نقدی لے اڑے۔
کراچی میں ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔
دو مسلح افراد نے کالی موری پل کے قریب قاضی شکیل سے واردات کی۔
جیو نیوز کے کیمرا مین قاضی شکیل نیوز کوریج کے لیے بھٹ شاہ جارہے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قاضی شکیل
پڑھیں:
24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 999 کیسز رپورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (جسارت نیوز) محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر ڈینگی کے 5 ہزار 150 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 999 کیسز مثبت آئے ہیں۔ کراچی ڈویژن میں 3 ہزار 827 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 535 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی۔حیدرآباد ڈویژن میں 1 ہزار 323 ٹیسٹ میں سے 464 کیسز مثبت آئے۔ سیکرٹری محکمہ صحت ریحان بلوچ نے واضح کیا کہ حیدرآباد میں ڈینگی کے مثبت کیسز میں نمایاں کمی ہوئی۔، گزشتہ ہفتے کی شرح 46 فیصد سے کم ہوکر 35 فیصد رہ گئی ہے۔