لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر فلسطین ایکشن کے حامیوں نے احتجاج کیا، جس کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 466 مظاہرین کو گرفتار کر لیا، جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے درج تھے۔ 

مظاہرے کے منتظمین کے مطابق اس میں 600 سے 700 افراد شریک ہوئے، تاہم پولیس نے اتنی بڑی تعداد میں شمولیت کے دعوے کی تردید کی۔

پولیس کے مطابق فلسطین ایکشن پر 5 جولائی 2025 سے ٹیررازم ایکٹ کے تحت پابندی عائد ہے، اور اس گروہ کی رکنیت یا حمایت پر 14 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت ہوگی، طلال چوہدری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت ہوگی ،زائرین کو ایران بھجوانے کے حوالے سے مسئلہ کا جلد حل نکال لیں گے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری،اسد قیصر اور دیگر کے نکتہ اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ زائرین اربعین پر بڑی تعداد میں زائرین جاتے ہیں،حکومت ان کو سکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

اس بار خطے میں اسرائیل اور ایران جنگ کی وجہ سے زمینی سفر پر پابندی لگائی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے اس پر منسٹری میں بات ہوئی۔اس پر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی گئی۔کراچی سے زائرین احتجاجاً زمینی راستے سے جانے کے لئے جمع ہیں۔

(جاری ہے)

میں خود کراچی پہنچ رہا ہوں۔سندھ حکومت بھی آن بورڈ ہے۔ہم اس مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے کوشاں ہیں۔وزیر دفاع نے بھی ایوان میں اس پر بات کی ہے کہ پروازیں بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو اسمبلی کے گیٹ بند کرنے کی بات کی گئی۔ہماری جرات نہیں کہ اسمبلی کا تقدس پامال کریں۔5 اگست کو یوم استحصال بھی تھا ،ڈی چوک میں کشمیریوں کے حق میں واک تھی۔گیٹ سے باہر سے آنے والوں کو روکنے کے لئے گیٹ بند تھا۔تاہم باہر جانے کے لئے تمام راستے کھلے تھے۔اسد قیصر خود سپیکر رہے ہیں انہوں نے اپنے دور میں عدم اعتماد کی تحریک کے ساتھ جو سلوک کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

2013 سے 2018 تک بھی یہی اعتراض سپیکر پر تھا لیکن انہوں نے استعفیٰ قبول نہیں کیے اور سی چوک سے انہیں واپس اسمبلی میں لایا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر ایک کا حق ہے لیکن یہ امن وامان سے مشروط ہے۔انہوں نے جو درخواست دی اس پر دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کیا گیا لیکن فون نہیں اٹھایا۔اسلام آباد میں 9 لوگوں کو گرفتار کیا گیا یہاں 100 کے قریب مرد وخواتین احتجاج پر آئے،اڈیالہ کا رستہ اسمبلی سے ہو کر نہیں جاتا یہ بہانے نہ بنائیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ مقبولیت بے گناہی کے لئے دلیل نہیں۔مقبولیت کیا شہداء کے مجسموں کو آگ لگانے کی اجازت دیتی ہے؟ نومئی کس جماعت نے کیا سب کو پتہ ہے۔ان کے وزیر اعلی کہہ رہے ہیں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے،ملک میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہورہا اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ہوگا کوئی نہیں روک سکتا،انہوں نے خود ٹی ٹی پی کو لاکر آباد کیا۔

پنجابی،شیعہ اور سکیورٹی فورسز میں خدمات دینے والے پاکستانیوں کو ماررہے ہیں،یہ بتائیں یہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ ہیں،یہ 9 مئی سے بڑا گھناؤنا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ 700 ارب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعداد بڑھانے کے لئے دیا گیا،ان کا وزیر اعلی آفیسران کو کہتا ہے کہ اگر ہم نے جنگ لڑی تو ہمارا حال ہی پی اور اے این پی جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2015 کے بعد ان کی جماعت پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔وہاں پر حملے جمیعت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے ممبران پر ہوتا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔صوبے میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہورہا اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • لندن میں ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی کے خلاف تاریخی احتجاج، 466 سے زائد افراد گرفتار
  • انسانی حقوق کے وکیل نے اپنی لندن یونیورسٹی کی ڈگری کیوں جلا دی؟
  • اے این ایف اور کسٹمز کا بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
  • سکھر: بااثر شخص کا طالبہ کو دوستی کا پیغام، اغواء کی کوشش، 9 افراد پر مقدمہ درج
  • بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے کزن کا بےرحمی سے قتل، ملزمان گرفتار
  • کراچی، سچل پولیس کی بروقت کارروائی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
  • جنوبی وزیرستان، پولیس پر حملے میں 3 راہگیر جاں بحق، 3 اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی
  • نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت ہوگی، طلال چوہدری
  • جنوبی وزیرستان:لوئر وانا بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی