برطانیہ میں غیر ملکی مجرموں کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
برطانیہ نے نئے قانون کے تحت غیر ملکی مجرموں کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی وزیرِ انصاف شبانہ محمود کے مطابق، قید کی سزا پانے والے غیر ملکی قیدیوں کو سزا کی مقررہ مدت مکمل کرنے کے بعد ان کے آبائی ملک بھیج دیا جائے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، اس اقدام سے فی قیدی سالانہ اوسطاً 54 ہزار پاؤنڈز کی بچت ہوگی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت، آئندہ ماہ مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کیلئے مسافر بردار اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن کو برطانیہ کے لیے مسافر اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کو تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے، جو 5 سال کے لیے مؤثر ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے آئندہ ماہ براہ راست پروازوں کا آغاز مانچسٹر سے کرے گا، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بھی فضائی نیٹ ورک میں شامل کیے جائیں گے۔ اس اجازت نامے کے تحت پی آئی اے نہ صرف مسافروں بلکہ کارگو کی براہ راست ترسیل بھی کر سکے گا۔
ترجمان کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے گزشتہ روز پی آئی اے کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا اور سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ قومی ایئر لائن کو دی گئی یہ منظوری جامع اور ہمہ جہتی نوعیت کی ہے، جسے ادارے کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
سی ای او پی آئی اے نے اس کامیابی پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق داڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزارت دفاع، سول ایوی ایشن اور دیگر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی ٹیم نے پانچ برسوں کے دوران متعدد سخت آڈٹس کا سامنا کیا اور ثابت قدمی سے اس مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔