Express News:
2025-09-17@23:34:59 GMT

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT

خیبرپختونخوا میں ڈینگی صورتحال بگڑ رہی ہے جس میں خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 398 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 82 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ادارے کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے متاثرہ 308 افراد اب تک صحت یاب ہوئے ہیں اور ڈینگی کے فعال کیسوں میں سے صرف ضلع چارسدہ سے 73 کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ ایبٹ آباد میں دو اور ہری پور میں ایک کیس فعال ہے جبکہ نوشہرہ اور مانسہرہ تین، لکی مروت دو، مردان اور پشاور میں ایک ایک ڈینگی فعال کیس موجود ہیں۔

دوسری جانب صوابی میں ڈینگی کے تین اور ٹانک میں ایک فعال کیس رپورٹ ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں ڈینگی

پڑھیں:

محکمہ موسمیات  کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل  

لاہور (این این آئی محکمہ موسمیات نے 20ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی اور بارشوں سے ڈینگی وبا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10بڑے شہروں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اس سال ڈینگی کے شدید ترین پھیلا کا خدشہ ہے جبکہ ڈینگی مچھر صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔درجہ حرارت 26سے 29ڈگری، نمی 60فیصد اور بارش 27ملی میٹر ڈینگی کے پھیلائو کا باعث بنتی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے خطرناک ہے۔شہری انتظامیہ کو فومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گھروں کے گرد پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دانی اور ریپیلنٹ استعمال کریں۔سیلاب ریلیف کیمپس کو صاف اور خشک رکھنے کی تاکید کی گئی جبکہ صحت کے مراکز کو بھی اعلی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مزید برآں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال کے لیے پی ایم ڈی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • تھرپارکر، اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز کی شرح 50 فیصد سے بڑھ گئی
  • راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
  • جناح ٹائون کے تمام یوسیز میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہم کا آغاز
  • سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، ایک دن میں 33ہزار مریض رپورٹ
  • سیلاب متاثرین میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کی شدید وبا پھیلنے کا خطرہ
  • محکمہ موسمیات  کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل  
  •  10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
  • اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 25 کیسز، مجموعی تعداد 458 ہو گئی
  • محکمہ موسمیات نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کردیا