یو ایس اوپن: وینس ولیمز کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کو یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست ہوگئی۔
آرتھر ایشے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 45 سالہ وینس ولیمز نے کیرولینا موچوا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔
وینس ولیمز کو 3-6، 6-2 اور 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وینس ولیمز کا کہنا تھا کہ میں آج جیت نہیں سکی، لیکن مجھے فخر ہے کہ میں نے بہت اچھا کھیلا۔
واضح رہے کہ سات بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن اب ویمنز ٹینس رینکنگ میں 582 ویں نمبر پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے وائلڈ کارڈ حاصل کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وینس ولیمز
پڑھیں:
استاد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 51 برس گزر گئے
برصغیر کے عظیم کلاسیکل گلوکار اور پٹیالہ گھرانے کے معروف فنکار اُستاد امانت علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 51 برس بیت چکے ہیں، مگر ان کی گائی ہوئی غزلیں اور نغمے آج بھی سامعین کے دلوں کو چھو لیتے ہیں۔
1922 میں ہوشیار پور (برصغیر) میں پیدا ہونے والے امانت علی خان نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد اُستاد اختر حسین خان سے حاصل کی۔ وہ پٹیالہ گھرانے کے بانی علی بخش جرنیل کے پوتے اور اُستاد فتح علی خان کے بھائی تھے۔ ان دونوں بھائیوں نے ایک ساتھ پرفارمنس دے کر بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔
قیام پاکستان کے بعد امانت علی خان لاہور منتقل ہوئے اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوگئے، جہاں انہوں نے کلاسیکل و نیم کلاسیکی گائیکی میں منفرد مقام حاصل کیا۔ ان کے معروف گیتوں میں ’ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے‘، ’چاند میری زمیں پھول میرا وطن‘ اور ’یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے‘ شامل ہیں۔
استاد امانت علی خان کو تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ استاد امانت علی خان 17 ستمبر 1974 کو 52 برس کی عمر میں وفات پا گئے، لیکن ان کا فن آج بھی زندہ ہے اور مداحوں کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہے۔