راولپنڈی:

7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کی میت اپنی اصل جگہ  سے ہلی ہوئی ہے۔

تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے خان کالونی قبرستان میں 7 سالہ بچی علینہ کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ  کے معاملے میں آج  قبر کشائی کی گئی۔  واضح رہے کہ  قبرستان میں چند دن قبل دفنائی گی 7 سالہ بچی کو قبر سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ  کی گی تھی ، جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔

بچی کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ گرجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 کا رہائشی ہوں۔ 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی، تدفین خان کالونی والے قبرستان میں کی ۔ صبح فاتحہ کے لیے قبرستان گیا تو بیٹی کی قبر کھدی ہوئی تھی اور کفن ملحقہ حویلی میں پڑا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او دھمیال اور پولیس حکام موقع پر پہنچے اور قبر و  قبرستان کو حصار میں  لے لیا۔ والد کی جانب سے اطلاع ملنے پر راولپنڈی پولیس نے قبر کشائی کے لیے عدالت سے اجازت لی      تھی۔

مجسٹریٹ کی موجودگی میں آج ہونے والی قبر کشائی میں پتا چلا کہ قبر میں بچی کی میت تو موجود ہے، تاہم اصل جگہ سے ہلی ہوئی ہے ۔ اسی طرح کفن میں سے سر والا حصہ موجود ہے جب کہ باقی کفن موجود نہیں ۔ ڈاکٹرز کا بورڈ بچی کا میڈیکل کررہا ہے۔

مزید برآں بچی کی قبر کھودے جانے کی بھی تصدیق ہوگئی جب کہ قبر سے چھیڑ چھاڑ کے علاوہ میت سے بھی چھیڑ چھاڑ  کی گئی ہے۔ میت کی سر پر کفن کا حصہ موجود  اور نچلے دھڑ  کے کفن کا حصہ موجود نہیں تھا۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چھیڑ چھاڑ سالہ بچی بچی کی کی قبر

پڑھیں:

حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا یوکرین کو ٹوماہاک کروز میزائل دینے پر فی الحال غور نہیں کر رہا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے 3 قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اب تک دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا یوکرین کو ٹوماہاک کروز میزائل دینے پر فی الحال غور نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ نائجیریا میں امریکی زمینی فوج یا فضائی حملے ممکن ہیں، نائجیریا میں مسیحیوں کو بڑے پیمانے پر ہلاک کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں ٹیرف سے متعلق کیس ملک کی تاریخ کا اہم کیس ہے، سپریم کورٹ میں ٹیرف کیس کی سماعت میں شرکت نہیں کروں گا اور میں کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتا، جو اس فیصلے کی اہمیت کو کم کرے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا برسوں سے ہمارے خلاف ٹیرف لگا رہی تھی، ہم کئی ممالک خاص طور پر چین کی جانب سے استحصال کا شکار رہے، مگر اب ایسا نہیں ہے، ٹیرف نے ہمیں زبردست قومی سلامتی دی ہے۔ برطانوی شاہی خاندان سے شہزادہ اینڈیو کی شاہی نوازشات سے بے دخلی کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ "شہزادہ اینڈریو، جیفری ایپسٹین اسکینڈل افسوسناک ہے اور شاہی خاندان کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ برا ہوا۔"

متعلقہ مضامین

  • امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو آئینی ترمیم سے روکیں گے، زبیر عمر
  • 27ویں آئینی ترمیم کا معاملہ ،حکمران اتحاد نے ارکان پارلیمنٹ کو اہم ہدایت کردی
  • الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذر داری مسترد کر دی 
  • کراچی، گھر سے خاتون کی گلا کٹی اور ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد
  • ’تنہا ماں‘۔۔۔ آزمائشوں سے آسانیوں تک
  • جسٹس ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ، جسٹس منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی
  • روس اور چین بھی ایٹمی تجربات کرتے ہیں مگر بتاتے نہیں، امریکی صدر ٹرمپ کا انکشاف
  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے، باہر موجود لوگ متعلقہ نہیں: فواد چوہدری
  • افغان وفدنے دہشت گردوںکی حوالگی کی پیشکش نہیں کی‘پاکستان