پاکستانی اور چینی سرمایہ کار ملکر نئی راہیں کھول سکتے ہیں، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر پرعزم ہے اور چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ ہم مل کر نئی راہیں کھول سکتے ہیں جو ہماری معیشت کو مستحکم اور مالی تعاون کو مزید گہرا کریں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج بیجنگ میں ہونگتا سیکورٹیز کے چیئرمین جِنگ فینگ سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پائیدار اور شمولیتی اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

سینیٹر اورنگزیب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز پاکستان کی معاشی صورتحال پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار کر رہی ہیں۔

انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، جس میں موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ Caa2 سے بڑھا کر Caa1 (مستحکم آؤٹ لک)، فچ نے CCC+ سے B- (مستحکم آؤٹ لک)، اور اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی) نے بھی CCC+ سے B- (مستحکم آؤٹ لک) تک اپ گریڈ کیا ہے۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے کیپیٹل مارکیٹس میں تعاون کے فروغ اور پاکستان و چین کے مالیاتی شعبے کے روابط کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنے مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے اور عالمی و چینی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط کو مزید گہرا کرنے پر کام کر رہا ہے۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر پرعزم ہے اور چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ ہم مل کر نئی راہیں کھول سکتے ہیں جو ہماری معیشت کو مستحکم اور مالی تعاون کو مزید گہرا کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایس سی او میں پاکستان کی رکنیت نے خطے میں تجارت کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، عاطف اکرام شیخ پاک فوج کا ایم آئی17 ہیلی کاپٹر چلاس میں گر کر تباہ، عملے کے 5 ارکان شہید دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب پاکستان نے 2600 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کردیا وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات عافیہ صدیقی کیس؛ جسٹس انعام امین منہاس کا نیا بننے والا بینچ بھی ٹوٹ گیا باہمی روابط کے فروغ میں ایس سی او تھیانجن سمٹ ایک اہم کردار ادا کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور چینی سرمایہ اورنگزیب نے پاکستان کی کو مزید

پڑھیں:

ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی کرافٹ کو ہمیشہ پاکستان کیخلاف استعمال کیا گیا، ان کی تقرری خاص طور پر ہمارے خلاف میچز میں ہی جاتی ہے۔یہ بات سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کے کسی کھلاڑی کو بین کرنا ہو یا کوئی الزام عائد کرنا ہو تو اسی ریفری کو سامنے رکھا جاتا ہے۔سعید اجمل نے بتایا کہ اگر آپ ریکارڈ نکال کر دیکھیں گے تو مجھ پر پابندی لگی تو یہی میچ ریفری تھا محمد حفیظ کے وقت بھی یہی تھا اور جب شعیب اختر کیخلاف کارروائی کی گئی تب بھی یہی تھا اور آج جب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے تو یہی میچ ریفری ہے۔اس کو خاص طور پر پاکستان کیخلاف میچز میں رکھا جاتا ہے، میں کہتا ہوں پی سی بی کو س کیخلاف لازمی ایکشن لینا چاہیے اس نے جان بوجھ کر ایسا کیوں کیا؟ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی مرضی کے مطابق پوری چیمپیئن ٹرافی وہاں لے گیا تھا، پاکستان نے ورلڈ کپ کھیلا کوئی مسئلہ نہیں، لیکن ہمیں کہیں تو اسٹینڈ لینا پڑے گا ناں آخر کب تک کرکٹ کی بحالی کیلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے؟اب ایشیا کپ میں پاکستان کے کسی میچ میں اگر یہ ریفری ہوا تو پاکستان کو کسی صورت نہیں کھیلنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتار پور کو صفائی کے بعد سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر دہشت گردوں کا قلع قمع کررہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
  • ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
  • ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • کامن ویلتھ کی الیکشن رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا. عمران خان
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان
  •  وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال
  • گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت