وزیراعظم کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں جاری تعاون پر اظہار اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے آج چین کے دارالحکومت بییجنگ میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، رابطے، توانائی، علاقائی سلامتی، ثقافت اور عوام سے عوام کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں میں جڑے پاکستان تاجکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تشویش کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی نقطہ نظر کا تبادلہء خیال کیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے بعد سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانےکا فیصلہ
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ان ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےمتعدد سیاسی رہنماؤں سےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مولانا فضل الرحمان، ایمل ولی، سراج الحق سے فون پرگفتگوہوئی، سہیل آفریدی کی امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا سے بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ نے سیاسی رہنماؤں سےصوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے بعد ان ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانےکا فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح کیاکہ تمام فریقین کو ساتھ لےکر پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر امن سب کا مشترکہ ہدف ہے۔