ڈرامہ لگا ہوا ہے، آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں، بشری بی بی کی بہن کا علیمہ خان پر انڈا پھینکنے پرردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کے واقعے ردعمل دیا ہے۔
ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں مریم ریاض وٹو نے نام لیے بغیر کہا کہ اچھا ڈرامہ لگا ہوا ہے اور آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں، چیزوں کا تجزیہ کریں اور حتمی نتیجے پر پہنچیں۔مریم ریاض کا بیان شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بشری بی بی کی بہن خود کہہ رہی ہیں کہ یہ سب ڈراما ہے علیمہ خان نے خود کو انڈا پڑوایا ہے۔
خیال رہے کہ آج اڈیالہ جیل کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس وقت ان پر دو انڈے پھینکے گئے۔ گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس؛ شیخ وقاص نے جنید اکبر کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس؛ شیخ وقاص نے جنید اکبر کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا کے 9جوڈیشل افسران نوکری سے برخاست برطانوی نائب وزیراعظم گھر کی خریداری پر کم ٹیکس ادا کرنے پر عہدے سے مستعفی پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی نے 8ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کردی ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ ملک میں مہنگائی کی رفتار زور پکڑ گئی،ایک ہفتے میں 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بشری بی بی کی بہن علیمہ خان

پڑھیں:

عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ جاری

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی جہاں علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی پیش نہیں ہوئے۔

علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت نے ان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے جبکہ علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ منجمدکرنے سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق متعلقہ بینکوں میں علیمہ خان کے نام سے نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس ہیں اور جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی عدالت نے ان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

پاکستان میں غربت بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ، ہیپاٹائٹس  میں  پاکستان بدقسمتی سے  پہلے نمبر پر ہے، مصطفیٰ کمال

بعد ازاں عدالت نے ساتویں مرتبہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور مقدمے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کی سماعت آج ہوگی، بینچ تبدیل
  • علیمہ خانم کے 11 بنک اکاﺅنٹس منجمد، 5 بنکوں کو توہین عدالت کے نوٹس
  • عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ جاری
  • آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا
  • آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
  • آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
  • یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کئے جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کئے جارہے ہیں:حافظ نعیم
  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز