بلوچستان: سکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ بند، ٹرین سروس جزوی معطل
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ بند اور ٹرین سروس جزوی معطل کردی گئی۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بشمول کوئٹہ میں تھری جی اور فور جی سروسز آج رات 9 بجے تک معطل رہیں گی۔
پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی وائرلیس انٹرنیٹ سروسز بھی کوئٹہ، سبی، مستونگ، خضدار اور نوشکی میں دستیاب نہیں ہوں گی۔
دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا جبکہ آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی تو جعفرایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کی بنا پر سبی میں روکا دیا گیا ہے۔ سبی کی ضلعی انتظامیہ نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سڑک کے ذریعے کوئٹہ بھجوایا۔
دوسری جانب آج 6 ستمبر کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے، تاہم کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین اپنے مقررہ وقت پر چمن جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: والی جعفر ایکسپریس ایکسپریس کو
پڑھیں:
تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونےوالی 5 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں ایئر بلیو کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی اے 110 ،عمان ایئر کی مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائے 324 اورایئر سیال کی لاہور جانے والی دو پروازیں پی ایف 145 اور 143 منسوخ ہوگئیں۔
پی آئی اے کی لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں،پروازوں کی منسوخ کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔
ملتان: سموگ کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی