Express News:
2025-09-17@23:54:44 GMT

جنگ کا تیرہواں روز، 13 ستمبر 1965

اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT

اسلام آباد:

بھارتی حکومت نے صحافیوں کو جنگی علاقوں میں جانے اور شفاف رپورٹنگ سے روک دیا۔

پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی پیش قدمی روکتے ہوئے باؤ ریلوے اسٹیشن پر قبضہ کرلیا، بھارت کو لڑائی کے پہلے 8 دنوں میں تقریباً اپنی آدھی فوجی طاقت کا نقصان اٹھانا پڑا جس میں 209 ٹینک اور 140جنگی طیارے شامل تھے۔ 

پاکستانی فوج نے کھیم کرن کی طرف پیش قدمی کی متعدد بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا، بھارت کو قصور، جموں اور سیالکوٹ کے محاذ پر بھی بھاری نقصان کا سامنا رہا۔

مجاہدین نے سرینگر کے نزدیک بھارتی ملٹری بیس پر حملہ کردیا، پاک فضائیہ نے جموں ایئر فیلڈ پر کھڑے 6 بھارتی ٹرانسپورٹ طیارے تباہ کردیے، سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کا Gnat طیارہ مار گرایا۔

عوام کی بڑی تعداد نے جنگ کے زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دیے، پاک فوج کی مسلسل کامیابیوں سے بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، بھارت کو نہ صرف میدان جنگ میں بلکہ سفارتی سطح پر بھی مکمل شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کا حملہ، یمنی ائیر ڈیفنس کا کامیاب دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے یمن میں حدیدہ کی بندرگاہ پر حملہ کیا تاکہ حوثیوں کی بحری اور فضائی ناکہ بندی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمنی بندرگاہ حدیدہ میں 12 اہداف پر بمباری کی ہے۔ المیادین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے حدیدہ پر 12 حملے کئے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ دشمن کے فضائی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا رہے ہیں، ہمارے فضائی دفاع نے دشمن کے طیاروں کو الجھا دیا اور کچھ جنگی طیاروں کو جارحیت کرنے سے پہلے ہی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور کر دیا اور اللہ کے فضل سے جارحیت روک دی گئی۔ حدیدہ کی بندرگاہ جس پر کچھ عرصہ قبل ہی اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا تھا، اقوام متحدہ کی ٹیموں کی نگرانی اور استعمال میں ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے یمن میں حدیدہ کی بندرگاہ پر حملہ کیا تاکہ حوثیوں کی بحری اور فضائی ناکہ بندی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیل آئندہ چند گھنٹوں میں یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر حملہ کرے گا۔ عبری ذرائع کے مطابق یہ دھمکی تل ابیب کی ڈیٹرنس پالیسی کا ایک حصہ ہے، یعنی یمن اسرائیل کے لئے حقیقی خطرہ ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • سیالکوٹ: مویشی چوری پر پنچایت کا مدعیان سے قبر میں کھڑا کر کے حلف
  • ایچ پی وی ویکسین مہم پر جھوٹا پروپیگنڈا، وائرل ویڈیو گمراہ کن قرار
  • جنگ ستمبر 1965 کا 17 واں روز 
  • حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کا حملہ، یمنی ائیر ڈیفنس کا کامیاب دفاع
  • اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر حملہ، بارہ بمباریوں کی تصدیق
  • بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ
  • 1965 جنگ کے 16ویں روز بھارتی فوج کو کتنا نقصان پہنچا؟
  • بھارت کی انتہا پسندی کرکٹ میدان میں بھی
  • 65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان 
  • کیا اب پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ایسے ہی چلے گی؟