فرانس کے نئے وزیر اعظم کا بڑا اعلان: سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا متنازع منصوبہ واپس
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
پیرس: فرانس کے نئے وزیر اعظم سباستیان لیکورنو نے بائیں بازو کی جماعتوں کو ساتھ ملانے کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا متنازعہ منصوبہ واپس لے رہے ہیں۔
یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے فرانس کی درجہ بندی "AA-" سے "A+" تک کم کر دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کا قرض 2027 تک بڑھتا رہے گا۔
لیکورنو نے علاقائی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "میں نے دو سرکاری تعطیلات کے خاتمے کی تجویز واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ 2026 کے بجٹ کے لیے دیگر ذرائع پر مکالمہ کیا جائے گا۔
فرانس کے سابق وزیر اعظم فرانسوا بیرو نے سخت کٹوتیوں پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ تعطیلات ختم کرنے سے بجٹ میں 4.
دوسری جانب بائیں اور دائیں بازو کی قیادت نے صدر ایمانوئل میکرون کو بحران کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انتہا دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین نے "میکرونزم سے نجات" کا مطالبہ کیا جبکہ سخت بائیں بازو کے رہنما ژاں لیوک میلانشوں نے صدر کی برطرفی تک کی بات کر دی۔
اسی دوران فرانس کی بزنس فیڈریشن (MEDEF) نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئے بجٹ میں کاروباری اداروں پر ٹیکس بڑھایا گیا تو وہ اس کے خلاف متحرک ہوں گے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرمپ کے دوست چارلی کرک کے قاتل کے ٹرانسجنڈر کیساتھ رومانوی تعلقات تھے؛ انکشاف
امریکا میں قدامت پسند تجزیہ کار اور صدر ٹرمپ کے نہایت قریبی دوست چارلی کرک کو قتل کرنے والے نوجوان سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف ریاست یوٹا کے گورنر اسپینسر نے سی این این سے گفتگو میں کیا کہ ملزم کے ایک ٹرانس جینڈر کے ساتھ رومانوی تعلقات تھے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم ٹائلر رابنسن اپنے ٹرانس جینڈر کا ہم کمرہ بھی تھا۔ جو اب پولیس کی تحویل میں ہے اور غیر معمولی حد تک تفتیش میں تعاون کر رہی ہے۔
امریکی ریاست یوٹا کے گورنر نے اتوار کو بتایا کہ قدامت پسند انفلوئنسر چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کے اپنے ٹرانسجنڈر روم میٹ کے ساتھ رومانی تعلقات تھے۔
گورنر کے بقول ٹرانس جینڈر نے تفتیش میں بتایا کہ اس نے تبدیلی جنس کا آپریشن کروا رکھا ہے اور وہ بائیں بازو کے خیالات رکھتی ہے اور اس کا فروغ چاہتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں گورنر اسپینسر نے بتایا کہ ملزم کی ٹرانس جینڈر دوست کو چارلی کرک پر حملے کا پیشگی علم نہیں تھا۔
گورنر اسپینسر کوکس نے توقع ظاہر کی کہ 22 سالہ رابنسن کے خلاف فرد جرم منگل کو عائد کی جائے گی۔
چارلی کرک کے ملزم کے بائیں بازو کی متحرک ٹرانس جینڈر کارکن کے ساتھ تعلقات سامنے آنے کے بعد قتل کے محرکات کو اس سے جوڑا جا رہا ہے۔
جس پر ٹرمپ کی ایک اور قریبی قدامت پسند انفلوئنسر لاورا لومر نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسجنیڈر تحریک کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔
اسی طرح ایلون مسک نے بھی لندن میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا تھا کہ "بائیں بازو کی یہ جماعتیں قاتل جماعت ہیں۔
اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر انھوں نے جنس کی تبدیلی کے علاج پر پابندی اور بائیں بازو کے نظریات کی مخالفت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل قدامت پسند سیاسی تنظیم ’یو ایس ٹرننگ پوائنٹ‘ کے بانی چارلی کرک کو یونیورسٹی میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔