شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر وکلا دلائل کے لیے طلب
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ (ن )کا آفس اور کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے سمیت دیگر مقدمات میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پانچ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
(جاری ہے)
دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کیے گئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ اور وکلاکو دلائل کے لیے طلب کرلیا عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔دوسری جانب دو مقدمات کی سماعت ایڈمن جج منظر علی گل کی عدالت میں ہوئی جناح ہائوس حملہ کیس اور عسکری ٹاور حملہ کی سماعت ایڈمن کورٹ میں ہوئی۔ان دو مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں6 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے شاہ محمود قریشی کی لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عبوری ضمانتیں بحال ہوئیں تھیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شاہ محمود قریشی کی
پڑھیں:
مفاہمت یا مزاحمت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے واضح جواب دے دیا
حکومت کے ساتھ بات چیت ، مفاہمت اور مزاحمت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے واضح جواب دے دیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھا، ساتھ ہوں اور ساتھ رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ جو بانی پی ٹی آئی کہیں گے، اس پر ہی عمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سابقہ قیادت کے فارمولے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ جو مشکل وقت میں ساتھ تھے، فیصلے کا اختیار بھی ان کو ہوگا۔