بطور سفارتکار میرا مشن ہمیشہ پاکستان اور امارات کے تعلقات بہتر بنانا رہا: فیصل ترمذی
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اپنی مدت سفارتکاری کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا بطور سفارتکار میرا مشن ہمیشہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانا رہا ہے، خاص طور پر تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں اور مجھے فخر ہے کہ ہم نے ان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم اقدامات کیے۔
سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے لیے الوداعی تقریب ویسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کی جانب سے دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔
اس تقریب کا اہتمام ویسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے ڈاکٹر ظفر طاہر اور ڈاکٹر فاطمہ خالد نے کیا، جنہوں نے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی سفارتی اور سماجی خدمات کو سراہا۔
ڈاکٹر ظفر طاہر نے کہا کہ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں اہم کردار ادا کیا ہے، خاص طور پر سیاحت اور تجارت کے شعبے میں، انہوں نے اسکردو کے لیے براہ راست پروازیں متعارف کروا کر پاکستانی سیاحت کے دروازے کھولے اور عرب سیاحوں کو پاکستان کی خوبصورتی دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔
ڈاکٹر فاطمہ خالد نے سفیر ترمذی کی سفارتی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب ان کی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر سجائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سفیرِ پاکستان کی محنت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی اور ثقافتی تعلقات میں نئے دریچے کھولے ہیں۔
سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اپنی تقریر میں دبئی اور ابو ظبی میں گزارے گئے اپنے 3 سال کا ذکر کرتے ہوئے کہا یہ 3 سال میری زندگی کے سب سے شاندار سال رہے ہیں، میری بیوی اور میں ہمیشہ دبئی اور ابو ظبی کو اپنا گھر سمجھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں اب ماسکو میں نئے سفارتی مشن کے لیے جا رہا ہوں، لیکن میں ہمیشہ متحدہ عرب امارات جیسے خوبصورت ملک کی یادیں اپنے ساتھ لے کر جاؤں گا۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ظفر طاہر نے سفیر فیصل ترمذی کو ایک یادگاری شیلڈ پیش کی، جس کا مقصد ان کی یو اے ای اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا اعتراف تھا۔
تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد، مختلف سفارتی اہلکار، اماراتی اور پاکستانی کاروباری برادری اور سفیر پاکستان فیصل نیاز کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سفیر فیصل نیاز ترمذی متحدہ عرب امارات پاکستان اور امارات کے انہوں نے کے لیے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
اب آخری سہارا اقوام متحدہ ہی ہے، نائب صدر متحدہ عرب امارات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اقوام متحدہ کے قیام کے 80 برس مکمل ہونے پر اپنے ویڈیو پیغام میں اس عالمی ادارے کو انسانیت کی “آخری امید” قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو درپیش پیچیدہ چیلنجز اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے اصولوں اور اقدار کو ازسرِنو زندہ کیا جائے تاکہ عالمی امن اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق اس ادارے کی بقا آئندہ 80 برس کے لیے بھی ناگزیر ہے۔
شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی ہمیشہ برداشت، مکالمے اور پائیدار ترقی پر مبنی رہی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ متحدہ عرب امارات نے انسانی امداد کو اپنا نصب العین بنایا ہے اور انسدادِ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی اور نفرت انگیز بیانیے کے خلاف ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی بنیاد امن، انصاف اور انسانی وقار کے تحفظ پر رکھی گئی تھی اور آج بھی یہ ادارہ عالمی برادری کے سامنے اپنے وعدوں کو نئے عزم کے ساتھ پورا کرنے کا پابند ہے۔ ان کے مطابق دنیا خصوصاً مشرقِ وسطیٰ شدید سکیورٹی چیلنجز کا شکار ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو مزید مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 1971 میں اقوام متحدہ کی رکنیت حاصل کی تھی اور اب تک دو مرتبہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بھی منتخب ہو چکا ہے۔ اس تناظر میں یو اے ای کی قیادت مسلسل عالمی امن کے لیے ادارے کی مضبوطی پر زور دیتی رہی ہے۔