مری کے 3 رہنماؤں کو فورتھ شیڈول میں کس قانون کے تحت ڈالا گیا؟ شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو
سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مری کے 3 رہنماؤں کو فورتھ شیڈول میں کس قانون کے تحت ڈالا گیا؟ حکمرانوں کا یہی طرز حکمرانی رہا تو قوم سڑکوں پر ہو گی۔
مری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کے روزگار ختم کر دیے، پیسے بھی نہیں دیے، لوئر ٹوپہ میں عوامی اجتماع پر انتظامیہ نے دہشت گردی کا پرچہ دے دیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جھیکا گلی 150 سال پرانا بازار تھا، حکومت نے نہیں بتایا بازار کیوں گرایا؟ مقصد بتائے بغیر لوگوں کے روزگار اور گھر اب نہیں گرنے دیں گے، انتظامیہ ہماری خود داری پر حملہ کرے گی تو حالات مختلف بنا دیں گے۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہے، چینی اور آٹا مارکیٹوں سے غائب ہے، یومیہ 100 ارب شوگر ملز مالکان کی جیبوں میں جا رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ وقت کی ضرورت تھی، پاکستان نے پہلے بھی حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری نبھائی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی کہا کہ
پڑھیں:
شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے
شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپنی پارٹی کی موجودہ قیادت پر سابق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کی گئی تنقید پر طنز کے تیر چلا دیے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں شیخ وقاص نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید کو پرانا چورن قرار دیا اور کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں ایسی کوششوں کو پزیرائی نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے موجودہ قیادت کی ملاقات نہ کرنا غلط بیانی ہے، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ ان سے ملتے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں وہی ہو گا جو بانیٔ پی ٹی آئی کہیں گے، باقی سب لوگ غیر متعلقہ ہیں۔