’یاعلی‘ گانے سے مشہور گلوکار اسکوبا ڈائیونگ کے دوران ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
’یا علی‘ گانے سے مشہور بھارتی گلوکار زوبین گرگ سنگاپور میں اسکوباڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق 52 سالہ گلوکار نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں پرفارم کرنے کی غرض سے سنگاپور میں موجود جب اسکوبا ڈائیونگ کا کھیل ان کی جان لے گیا۔
انہوں نے سمندر میں غوطہ لگایا جس کے فوراً بعد ان کو سیدھا اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکے۔
زوبین کی موت پر مداحوں، موسیقاروں اور بالی وڈ کی دیگر شخصیات کی جانب سے غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بالی ووڈ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی گانا کاپی کرلیا
بالی ووڈ انڈسٹری نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے مشہور گانے ’بول کفارہ‘ کو کاپی کرکے اپنی فلم میں شامل کرلیا۔
اس سے قبل بھی مشہور گانے ’بول کفارہ‘ کو بھارتی گلوکار جوبن نوتیال نے کاپی کیا تھا جس کے بعد اب اسے بالی ووڈ کی نئی فلم ’دیوانے کی دیوانیت‘ میں ایک مرتبہ پھر کاپی کر کے شامل کیا گیا ہے۔
اس گانے کو بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ، فرحان صابری اور ڈی جے چیتاس نے گایا ہے جس میں پاکستان کے موسیقی کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کے بالی ووڈ کی فلم کے مقبول گانے ’دلہے کا سہرا‘ کے چند بول بھی شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس گانے کی ویڈیو پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت والے پاکستان کو بُرا بھلا کہتے ہیں اور پھر ہمارے ہی کانٹینٹ کو چُراتے ہیں۔
ایک صارف نے طنزیہ کہا، ’سونم باجوا یہ گانا IAF سے PAF کے نام کر رہی ہیں‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ انڈسٹری پاکستان کے کئی مشہور گانے چُرا کر بغیر اس کا کریڈٹ دیئے ریلیز کر چکی ہے۔