چیف آف نیول اسٹاف کا کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج و اسپتال کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈینٹل کالج اور اسپتال کی تعمیر صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
مزید پڑھیں: یو اے ای نیول کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال
ایڈمرل نوید اشرف نے جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اخلاقی اور پیشہ ورانہ اقدار سے آراستہ ڈینٹل ماہرین تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے طبی تعلیم میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ نہ صرف معیاری طبی سہولیات فراہم کرے گا بلکہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم بھی دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈمرل نوید اشرف بحریہ یونیورسٹی چیف آف نیول اسٹاف ڈینٹل کالج و اسپتال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈمرل نوید اشرف بحریہ یونیورسٹی چیف آف نیول اسٹاف بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی ناصر کالونی کی لالا آباد گلی میں گولی لگنے سے 50 سالہ خاتون شمیم زوجہ قاسم زخمی ہو گئیں۔
واقعے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
قصبہ کالونی اسلامیہ کالونی میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے 18 سالہ لڑکی لائبہ زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گولی کہاں سے اور کیسے چلی۔
لیاری کے علاقے بغدادی میں علی ہوٹل کے قریب ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان حسنین زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گل بائی پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 28 سالہ واجد علی کے نام سے کی گئی ہے۔