شہریوں پر مہنگائی کا وار! گھی اور آئل خریدنا مزید مشکل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے، جس نے مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔
تازہ ترین تفصیلات کے مطابق مینوفیکچررز نے گھی اور آئل کی قیمت میں فی کلو اوسطاً 12 روپے کا اضافہ کیا ہے، تاہم مارکیٹ میں اس کے اثرات کہیں زیادہ دیکھے جا رہے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں 16 کلو گھی کا تھیلا اب 8,550 روپے تک جا پہنچا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فی کلو قیمت 100 روپے بڑھ گئی ہے۔ اسی طرح 5 کلو پیک کوکنگ آئل کی قیمت 2,800 روپے سے بڑھ کر 2,850 روپے ہوگئی ہے، یعنی گھریلو صارفین کو فی پیک 70 روپے زیادہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہول سیل سطح پر بھی گھی اور آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں گھی 535 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل 572 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق مختلف برانڈز کے آئل اور گھی میں فی لیٹر یا فی کلو 10 سے 15 روپے اضافہ ہوا ہے۔
بڑے برانڈز بھی اس اضافے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر کنگ آئل کا 10 لیٹر کین اب 6,400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دیگر برانڈز کے 5 لیٹر اور فی کلو پیکٹس کی قیمتیں بھی نمایاں طور پر بڑھ گئی ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو تباہ کر دیا ہے، اب کھانے پکانے کی بنیادی اشیاء بھی متوسط اور غریب طبقے کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، ورنہ مہنگائی کی لہر مزید شدید ہوسکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گھی اور آئل کی فی کلو
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، 4 لاکھ فی تولہ چھونے کے قریب
عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان میں بھی ہفتہ کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز سرا فا ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق دس گرام سونا 1458 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے میں فروخت ہوا۔
جمعہ کے روز فی تولہ سونا 1100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے پر آ گیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3685 ڈالر پر پہنچ گیا جس پر 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 114 روپے بڑھ کر 4542 روپے میں دستیاب ہوئی۔
Post Views: 3