شراب برآمدگی کیس؛ علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
سینیئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، کیس کی سماعت کل ہوگی۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کا ماڈل میٹ پروسیسنگ پلانٹ پر چھاپہ
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے چارسدہ روڈ پر ماڈل میٹ پروسیسنگ پلانٹ پر چھاپہ مارا ہے اور 8 ماہ سے پراسیسنگ پلانٹ بند رہنے پر اظہارِ برہمی کیا۔
اس موقع پر انہوں نے 15 اکتوبر تک پراسیسنگ پلانٹ اور ٹریننگ سینٹر کو فعال بنانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر ان کا بھائی الیکشن ہارا تو وہ ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ٹریننگ سینٹر میں رجسٹریشن کا عمل جلد شروع کیا جائے، ٹریننگ سینٹر میں قائم ماڈل میٹ شاپ کو بھی فعال بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع میں بھی جدید میٹ پراسیسنگ پلانٹس لگانے پر کام کیا جائے، ماڈل پلانٹس لگانے کے لیے نجی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے۔