فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز، “بیلن ڈی اور” فرانسیسی کھلاڑی نے جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا کے مقبول ترین فٹبال ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ کی تقریب پیرس میں منعقد ہوئی، جس میں فرانس کے فارورڈ عثمانے ڈیمبلے نے بہترین مرد کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
28 سالہ ڈیمبلے نے گزشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 میچز میں 35 گول اسکور کیے، جس کی بنیاد پر انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ بیلن ڈی اور جیتنے کے لیے ڈیمبلے کا نام اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یمال کے ساتھ نامزد کیا گیا تھا، تاہم کامیابی ڈیمبلے کے حصے میں آئی۔
خواتین کے مقابلے میں یہ ایوارڈ اسپین کی اسٹار کھلاڑی ایتانا بونماٹی نے جیتا، جو مسلسل تیسری بار بیلن ڈی اور جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف انفرادی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ اسپین کی خواتین فٹبال ٹیم کی بڑھتی ہوئی برتری کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
بیلن ڈی اور ایوارڈ دنیا بھر میں فٹبال کا سب سے معتبر اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کو دیا جاتا ہے اور اس کا فیصلہ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 180 صحافیوں کے ووٹوں سے ہوتا ہے۔ اس روایت کو دہائیوں سے فٹبال میں اعلیٰ ترین اعزاز کی حیثیت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ بیلن ڈی اور کے ریکارڈ یافتہ کھلاڑیوں میں لیونل میسی سب سے آگے ہیں جنہوں نے یہ ایوارڈ 8 بار جیتا ہے، جبکہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو 5 مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔ ڈیمبلے کی جیت اس بات کا اشارہ ہے کہ فٹبال کی دنیا میں ایک نئی نسل تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیلن ڈی اور
پڑھیں:
این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم رول بیک نہیں ہونے دیں گے ، وزیر اعلیٰ سندھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے اس حوالے سے کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا۔
مراد علی شاہ نے تقریب سےخطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ حاضری سسٹم کو صوبے کے اسکولوں کے بعد کالجز و جامعات میں بھی نافذ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہمیں علم ہونا چاہیے کہ بچے کہاں جارہے ہیں۔
بعد ازاں میڈیا سےگفتگو میں مراد علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان کیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونے دیں گے،18ویں ترمیم میں اور بھی بہت ساری چیزیں ہیں۔