مسلم فٹبالر عثمان ڈیمبیلے نے فٹبال کا سب سے بڑا اعزاز جیت کر تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
فرانس کے عثمان ڈیمبیلے بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کلب کے اسٹار فٹبالر عثمان ڈیمبیلے نے فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز بیلن ڈی اور جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ سیزن میں کلب کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔
ڈیمبیلے نے بارسلونا کے لامین یامال کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
دوسری جانب اسپین کی مڈفیلڈر بونماتی خواتین فٹبال میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بیلن ڈی اور جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
وہ مجموعی طور بیلن ڈی اور ایوارڈز کی ہیٹ ٹرک کرنے والی تیسری کھلاڑی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیلن ڈی اور
پڑھیں:
امریکا: 40 ویں سالگرہ سے قبل کروڑوں کا انعام جیتنے والا خوش قسمت شہری
امریکا میں ایک شخص نے اپنی 40 ویں سالگرہ سے چند روز قبل کروڑوں روپے کا انعام جیت لیا۔
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر کلنٹن کے شہری کورے ہیملٹن نے بتایا کہ وہ ساؤتھ ایسٹ بولیوارڈ میں ایک اسٹور پر رکے اور ایک لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔اگلے روز انہوں نے صبح ساڑھے تین بجے قرعہ اندازی کے نتائج دیکھے جس میں معلوم ہوا کہ انہوں نے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر (3 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے) کا جیک پاٹ انعام جیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ اپنے احساسات کو کس طرح بیان کرنا ہے۔ انہوں نے یہ انعام بروقت جیتا ہے۔ وہ چند دنوں میں 40 برس کے ہونے والے ہیں۔