data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

پہلی اننگز کے آغاز کے ساتھ ہی بھارتی بیٹرز نے بنگلہ دیشی باؤلرز کے خلاف جارحانہ شاٹس لگائے، اوپنر بلے باز ابھیشک شرما نے ایک اور برق رفتار ففٹی اسکور کی۔

انہوں نے صرف 37 گیندوں پر 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اس دوران بیٹر نے 6 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے، شمبن گل 19 گیندوں پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت بورڈ پر بڑا مجموعہ سجانے میں کامیاب رہے گا، تاہم بنگلہ دیش نے کم بیک کرتے ہوئے وقفے وقفے سے بھارتی بیٹرز کی وکٹیں حاصل کریں۔

تلک ورما اور کپتان سوریا کمار یادو 5،5 جبکہ شیوم دھوبے 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس کی عدم موجودگی میں جاکر علی نے ٹیم کی قیادت کی، لٹن داس تاحال انجری سے نجات حاصل نہیں کر سکے۔

بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی ہیں جبکہ بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت نے سپر فور راؤنڈ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے جب کہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

سپر فور راؤنڈ میں پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے، پاکستان دوسرے، بنگلہ دیش تیسرے اور سری لنکا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بھارت نے

پڑھیں:

تھانے پر حملہ کیس، ٹی ایل پی کے 8 کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔ ملزمان کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزمان سے ڈنڈے، سوٹے اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا 17 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا اور ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے 8 کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔ ملزمان کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزمان سے ڈنڈے، سوٹے اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا 17 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا اور ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
 
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج منظرعلی گل نے سماعت کی۔ مقدمہ کی مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں داخل ہوئے، ملزمان نے تھانہ کے اندر توڑ پھوڑ کی اور اہکاروں کو زخمی کیا۔ ملزمان نے تھانے کی الماریاں اور شیشے توڑ دیئے، تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کے بھی شیشے توڑ دیئے۔ ملزمان نے وائرلیس سیٹ بھی توڑ دیئے۔ ملزمان تھانے میں موجود مال مقدمہ کی موٹر سائیکلیں بھی اُٹھا کر لے گئے۔ ملزمان نے پولیس اہکاروں کی جیبوں سے رقم بھی نکال لی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلیے منتیں کرنے لگا
  • بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی
  • تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی
  • تھانے پر حملہ کیس، ٹی ایل پی کے 8 کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
  • ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع، کیا بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا
  • دبئی میٹنگ میں ایشیا کپ ٹرافی تنازع زیرِبحث، آئی سی سی نے مدد کی پیشکش کردی
  • ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان شاہینز کی ٹیم کا اعلان
  • نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے گرفتار 7 افسران نے استعفیٰ دیدیا