سندھ کے سینئر تاجر رہنما عبدالقیوم قریشی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر تاجر رہنما عبدالقیوم قریشی جہان فانی سے کوچ کرگئے انجمن تاجران سندھ کے صدر وقار حمید میمن، کراچی کے صدر جاوید شمس،حیدرآباد کے صدر صلاح الدین ودیگر عہدیدران عبدالسلام شیخ امجد آرائیں ساجد سولنگی شکیل شیخ محمدعلی راجپوت اظہر شیخ محبوب ابڑو تقی شیخ سعیدالدین شیخ اعظم چاچڑ نعمان شیخ علی اختر میمن نے عبدالقیوم قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم عبدالقیوم نواب شاہ کے تاجر، سماجی و سیاسی شخصیت تھے اور تاجر برادری کی خدمت کیلیے ہمیشہ کوشاںرہتے تھے ،انجمن تاجران سندھ غم اور دکھ کے ان لمحات میں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ غم میں شریک ہیں اور اللہ کریم سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کے درجات بلند کرے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔