غزہ: اسرائیلی درندگی جاری، ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے تمام سرگرمیاں معطل کردیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنیوا:۔ بین الاقوامی طبی تنظیم “ڈاکٹرز ود آﺅٹ بارڈرز” نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ شہر میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں، کیونکہ قابض اسرائیل کی درندگی اور مسلسل بڑھتے ہوئے فوجی حملوں نے طبی سہولیات کو مفلوج کر دیا ہے۔
جنیوا سے جاری بیان میں تنظیم کے ایمرجنسی امور کے کوآرڈینیٹر جیکب گرنجیہ نے کہا کہ قابض فوج کی طرف سے ہماری عیادت گاہوں کا محاصرہ اور حملے ہمیں اپنے کام روکنے پر مجبور کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ فیصلہ ہے جو ہم کبھی نہیں لینا چاہتے تھے مگر اب ہمارے پاس کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔
غزہ میں لاکھوں افراد جن میں نوزائیدہ بچے، شدید زخمی مریض اور زندگیاں بچانے کے منتظر افراد شامل ہیں، سخت خطرے میں ہیں کیونکہ وہ نہ تو علاج کی سہولت تک پہنچ سکتے ہیں اور نہ ہی سفر کر سکتے ہیں۔ تنظیم کے مطابق وہ اسپتال اور وارڈز جو نوزائیدہ بچوں کے رونے اور طبی آلات کی آوازوں سے گونجنے چاہئیں تھے اب سنسان اور ویران پڑے ہیں کیونکہ قابض اسرائیل کی درندگی نے ہمیں اپنا آخری فعال طبی مرکز بھی خالی کرنے پر مجبور کر دیا۔
قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ءسے امریکا اور یورپی طاقتوں کی براہِ راست پشت پناہی میں غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ اس میں اجتماعی قتل عام، قحط، تباہی، جبری بے دخلی اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں جیسے جرائم شامل ہیں۔ یہ سب اس وقت بھی جاری ہے جب دنیا بھر کی آوازیں اور عالمی عدالتِ انصاف کی ہدایات اس قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کر چکی ہیں مگر قابض اسرائیل نے سب کو نظر انداز کر دیا۔
اب تک جاری اس نسل کشی میں 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ 11 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں، لاکھوں اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں اور قحط نے درجنوں خاندانوں کے چراغ بجھا دیئے ، غزہ کی بیشتر بستیاں اور شہر صفحہ ہستی سے مٹا دیئے گئے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قابض اسرائیل
پڑھیں:
لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
سعدیہ زاہدی— تصویر بشکریہ سوشل میڈیالاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم آئی اے ٹی اے (IATA)، (انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر ہو گئیں۔
سعدیہ زاہدی یکم نومبر سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
سعدیہ زاہدی اس وقت ورلڈ اکنامک فورم (WEF) میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی فضائی صنعت میں جدت، مضبوطی اور پائیدار ترقی کے لیے کام کروں گی۔
سعدیہ زاہدی سوئس اور پاکستانی شہریت رکھتی ہیں۔