پشاور: فائرنگ سے اے این پی کے سابق کونسلر جاں بحق، ساتھی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
پشاور(نیوزڈیسک) علاقے عجب خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے سابق کونسلر جاں بحق ہوگئے۔ پشاور پولیس کے مطابق فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق کونسلر اول خان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے مقتول کا ساتھی زخمی ہوا ہے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فائرنگ سے
پڑھیں:
کوئٹہ؛ دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق
سٹی 42 : کوئٹہ کے علاقے میں دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ میں قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
علاوہ ازیں خیبر میں باڑہ کے علاقے نالہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دستی بم ایک مقامی شخص کے حجرے میں پھٹا جس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔