Jasarat News:
2025-11-10@23:40:26 GMT

نئی دہلی میں زہریلی ہوا کے خلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے شہر میں پھیلی ہوئی زہریلی ہوا پر حکومتی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاج ایسے وقت میں ہوا جب انتہائی چھوٹے خطرناک ذرات پر مشتمل گھنی دھند نے دارالحکومت کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ احتجاج میں شامل والدین اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائے تھے جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین مشہور جنگی یادگار انڈیا گیٹ کے قریب جمع ہوئے تھے۔

نئی دہلی : مظاہرین شہر میں بڑھتی آلودگی پر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں

انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نئی دہلی

پڑھیں:

حیدرآباد، مکی شاہ کے رہائشیوں کا پانی کی قلت کیخلاف احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پینے کے پانی کی طویل بندش کے خلاف مکی شاہ کے رہائشی افراد سڑکوں پر نکل آئے شاہراہ کو دونوں اطراف سے بلاک کر احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین میں خواتین، بچے اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک تھے جنہوں نے واٹر سپلائی حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔احتجاج کے باعث دونوں اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر بند ہو گئیں، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے علاقے میں پانی نہیں آ رہا، مگر انتظامیہ نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی فراہمی فوری بحال کی جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی جا رہی ہے
  • ایکواڈور کی جیل میں خوفناک خونیں تصادم‘ 31 قیدی ہلاک
  • اسپین کے کینری جزائر پر اونچی لہروں کے باعث 3 ہلاک‘ 15 زخمی
  • اماراتی ائرلائن نے امریکی مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی
  • بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرواسٹیشن کے قریب دھماکا
  • نئی دہلی میں فضائی آلودگی کیخلاف احتجاج پر درجنوں افراد گرفتار
  • نئی دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار
  • ٹنڈو جام: گوٹھ مرزا کلیری کے رہائشی علاقے میں ترقیاتی کام نہ کروانے پر چیئرمین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • حیدرآباد، مکی شاہ کے رہائشیوں کا پانی کی قلت کیخلاف احتجاج