2025-11-04@12:09:06 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 903				 
                «سٹیئرنگ کمیٹی»:
(نئی خبر)
	 اسلام آباد:  قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بایومیٹرک کیا جائے، مشکل امتحان کی وجہ سے بچے کورٹ میں گئے، اگر پورے ملک میں ایک جیسا پپیر ہوتو بچوں کو کوئی مشکل نہ ہوگی، بچے ان امتحانات کے نتائج کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مہیش کمار ملانی کے صدارت پی ایم ڈی سی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے حوالے سے بریفنگ میں صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ رجسٹرڈ امیدوار 12,717 ہیں ان میں...
	 سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی بنے ہوئے 40 دن ہوگئے پہلے مشاورت کیوں نہیں ہوئی؟ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب ہم نے ملاقات کروانے کی کمٹمنٹ دے دی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی، کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کروانے کےلیے ذمہ دار نہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بہت ساری شرائط ملاقات سے نتھی کر دی جاتی ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ایک شخص بھی جا کر بانی پی ٹی آئی کو صورتحال بتا اور ہدایات لے کر آ سکتا ہے، 8 افراد ملاقات کرنا...
	 بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے مسائل اور حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی پر مذاکرات کی حامی بھری، کمیٹی کی بانی سے ملاقات نہ کروانا مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کیلئے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے، قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی، پارٹی کو مسنگ پرسن معاملہ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فیصل چوہدری...
