پی ٹی آئی کی کمیٹی بنے 40 دن ہوگئے پہلے مشاورت کیوں نہیں ہوئی، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2025 GMT
سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی بنے ہوئے 40 دن ہوگئے پہلے مشاورت کیوں نہیں ہوئی؟
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب ہم نے ملاقات کروانے کی کمٹمنٹ دے دی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی، کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کروانے کےلیے ذمہ دار نہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بہت ساری شرائط ملاقات سے نتھی کر دی جاتی ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ایک شخص بھی جا کر بانی پی ٹی آئی کو صورتحال بتا اور ہدایات لے کر آ سکتا ہے، 8 افراد ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور ملاقات کیلئے جیل مینوئل معطل کرنا چاہتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایک دفعہ تحریری مطالبات سامنے لے آئیں کل انھوں نے دوبارہ الیکشن کی بھی بات کی، ہم نے یہ کہا کہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں تو یہ دوسری میٹنگ تک کی بات تھی، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آگے بھی ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ دھرنے، مظاہروں کے آداب قرینوں پر کچھ اتفاق کرلیں، حکومت قائم رہے گی ان کے دھرنوں سے کوئی ڈر نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
کراچی:قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔
دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔