2025-12-04@08:58:05 GMT
تلاش کی گنتی: 904

«کی طرف اشارہ کرتے ہوئے»:

(نئی خبر)
    پشاور(نیوز ڈیسک)کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور کیے جانے تک راستہ نہیں کھولا جائے گا۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل...
    لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قوم کو ریکارڈ ترسیلات زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اسے خوشحالی کی صبح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی روایات کو دہراتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرتے ہوئے دسمبر 2024 میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیجی، جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس خارج کرتے ہوئے انہیں ٹیکنو کریٹ نشست کیلیے اہل قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ای سی پی نے سینیٹر شہادت اعوان کا ریفرنس خارج کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنایا۔ سینیٹر شہادت اعوان اور ماجد محمود نے سینیٹر سیف اللہ ابڑوکے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔