2025-04-25@08:00:40 GMT
تلاش کی گنتی: 9290

«خواجہ آصف کا»:

(نئی خبر)
    بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اب اے آئی سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملے میں سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی جعلی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پہلگام واقعے میں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں دکھائی گئی ہیں جو کہ تمام تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائی گئی ہیں اور اصلی نہیں ہیں۔ لیکن ان تصاویر کو اصل واقعے سے جوڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ تصاویر کی تحقیقات: فیکٹ چیک ٹیم نے ان تصاویر کو AI مواد کی شناخت کرنے والے ٹولز کے ذریعے چیک کیا۔ زیادہ تر ٹولز نے ننانوے فیصد یہ امکان ظاہر کیا...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، ان کے علاوہ  وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، اعظم نزیر تارڑ، طارق فاطمی بھی اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ ٹارنی جنرل منصور اعوان بھی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں بھارت کے آج کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کے...
    پاکستان دنیا بھر میں 5 ویں سب سے زیادہ آب و ہوا کا شکار ملک ہے، ماحولیاتی تبدیلی انسانیت کے لیے سب سے بڑے سیکورٹی خطرات میں سے ایک ہے۔ رپورٹ کے مطابق رسک کمیونیکیشن کی مضبوط حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر این ڈی ایم اے نے لوگوں تک خطرے کی معلومات کو وسعت دی، کمیونٹیز کے درمیان  تیاری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے موسمیاتی تبدیلی،خطرے کی پروفائل اور علاقے کے مخصوص خطرات پر توجہ مرکوز کی۔  ان تمام عوامل کو سمجھانے کے لیے  عکسبندی کرکے  دستاویزی فلموں کا سلسلہ شروع کیا، تازہ ترین ویڈیو میں منظر کشی کی گئی ہے کہ کس طرح گلگت بلتستان میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں مقامی رضاکاروں کو آفات سے مؤثر...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچا وکا سب سے موثر  ہتھیاراحتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری، بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرزاور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 27 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ کے بعدکی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا جائےگا، قومی سلامتی کمیٹی عجلت میں اٹھائے گئے بھارتی نا قابل عمل آبی اقدامات کا جواب دینے کا بھی جائزہ لے گی۔ دوسری جانب دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) بھارت کی جانب سے آبی وسائل سے متعلق سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے، سرحدی راستہ بند کرنے، ویزوں کو منسوخ کرنے اور دفاعی اتاشیوں کو ملک بدر کرنے جیسے فیصلوں کے بعد پاکستان میں آج (جمعرات) کے روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، جس میں فوجی حکام بھی شامل ہیں۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں منگل کے روز شدت پسندوں نے سیاحوں پر حملہ کیا تھا، جس میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ بدھ کی شام کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کابینہ کی سلامتی کمیٹی (سی سی ایس ) کی ایک میٹنگ...
    — فائل فوٹو انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کارروائی کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ، چمن، گڈانی میں مختلف کارروائیوں میں آئس، چرس اور ہیروئن کی بڑی مقدار بر آمد کر لی گئی۔ کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 79 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمداینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گڈانی میں قومی شاہراہ کے قریب 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد...
    ہانیہ عامر، فرحان سعید اور دیگر پاکستانی اداکاروں و فنکاروں نے پہلگام واقعے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ پاکستان کے معروف اداکار فرحان سعید، اداکارہ ہانیہ عامر اور دیگر نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلگام میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے 26 سیاح جان سے گئے تھے۔ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرحان سعید نے انسٹاگرام اسٹوری میں پہلگام واقعے کے متاثرین اور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔ اسی طرح ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ کہیں بھی ہونے والا سانحہ ہم سب کے لیے سانحہ...
    معروف بالی ووڈ اداکارہ نُشرت بھروچا نے مسلمان ہونے کے باعث خود پر بھارت میں ہونے والی تنقید پر ردعمل دے دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے مذہبی عقائد اور اس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نشرت بھروچا نے کہا کہ اُن کے لیے ایمان ایک ذاتی اور سچا تجربہ ہے، اور جب غیر معمولی واقعات پیش آتے ہیں تو اُن کا ایمان مزید مضبوط ہوتا ہے۔ فلم چھوری کی اداکارہ کاکہنا تھا، ’مجھے جہاں سکون ملے، چاہے وہ مندر ہو، گوردوارہ ہو یا چرچ، میں وہاں جاتی ہوں۔ میں کھلے عام کہتی ہوں کہ میں نماز بھی پڑھتی ہوں، اور اگر وقت ملے تو پانچ وقت پڑھتی ہوں۔ میں سفر کے دوران جائے نماز بھی...
    ذرائع کے مطابق ہڑتال اور جامع مسجد، درگاہ حضرت بل مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں متنازعہ وقف ترمیمی قانون اور بڑی تعداد میں غیر مقامی لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے خلاف کل بروز جمعہ مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کیخلاف کل جامع سرینگر اور درگاہ حضرت بل کی طرف مارچ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال اور جامع مسجد، درگاہ حضرت بل مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ وقف ترمیمی قانون کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے...
     ویب ڈیسک:مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 27 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ کے بعدکی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا جائےگا، قومی سلامتی کمیٹی عجلت میں اٹھائے گئے بھارتی نا قابل عمل آبی اقدامات کا جواب دینے کا بھی جائزہ لے گی۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ  یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت...
    پہلگام واقعے پر پاکستان کا بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے مقبوصہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا سفارتی سطح پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے پاکستان کے حوالے سے اقدامات اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سفارتی سطح پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا یے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈرامہ کو بے نقاب کرتے ہوئے اس کو تمام عالمی فورمز پر اٹھایا جائے گا۔عالمی برادری میں مودی حکومت کے نام نہاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے گا۔ عالمی سطح پر بھارت کی ہر حکمت عملی...
    سرینگر(اوصاف نیوز) پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت پر قاضی گنڈ سے کرناتک کشمیرکی فضا سوگوار ہے ، کشمیر میں ہر گھر جیسے ماتم کناں ہے اور ہر طرف سوگ کا سماں ہے ۔ کشمیری میڈیا کے مطابق 25 سیاحوں کے تابوت پولیس کنٹرول روم سرینگر لائے گئے جہاں سے انہیں گاڑیوں کے قافلے میں ایئرپورٹ پہنچا کر انہیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ۔ اس حملے میں قریباً 13 افراد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی ،بھارت نے سرحد پر فوج دستے ،ٹینک اوربھاری ہتھیار پہنچا دیئے
    بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائنز یو ایس بنگلہ نے سعودی عرب سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈھاکہ سے ریاض کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی پہلی پرواز گزشتہ پیر کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 423 مسافر سوار تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں پہلی بار پاکستان لائیو اسٹائل ایگزیبیشن یوایس ایئر لائن کے ایک بیان کے مطابق، اس روٹ پر ہفتہ وار 5 پروازیں اس کے وائیڈ باڈی ایئربس اے 300 اور 330 طیارے کے ذریعے چلائی جائیں گی، جس میں 436 مسافروں کی گنجائش ہے۔ ...
    لندن(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج پاکستان پہنچیں گے، نوازشریف نے ہنگامی طور پر شہباز شریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ قائد ن لیگ نوازشریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
     پہلگام واقعے کے ضمن میں بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج 24 اپریل کو ہوگا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مطابق  کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملہ : چند پہلو جنہیں سمجھنا ضروری ہے وزیراعظم نے کل شام بھارتی اقدامات کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کی صبح بلایا ہے۔ Prime Minister Mohammad Shehbaz Sharif @CMShehbaz has convened the meeting of the National Security Committee on Thursday morning 24th April 2025 to respond to the Indian Government’s statement of this evening. — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 23, 2025 اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا  تھا کہ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 25 ویں اجلاس میں کاشتکاروں کے لئے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صہیب بھرتھ کے چچا اور رکن پنجاب اسمبلی ارشد وڑائچ کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو ترکیہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی۔ کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی گرلز ایجوکیشن کے ویژن کو قابل تحسین قرار دیا۔ اجلاس میں فلور ملوں کے لئے 25فیصد گندم خریداری یقینی بنانے کے لئے فوڈگرینز (لائسنسنگ کنٹرول) آرڈریننس، 1957ء  میں ترمیم کی منظوری دی گئی جس کے تحت 25فیصد لازمی گندم خریداری نہ کرنے والے فلور ملوں کے لائسنس...
    لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے۔پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی اتحادی ہے۔ ملکی سلامتی میں علماء مشائخ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار  سردار سلیم حیدر نے گورنر ہائوس لاہور میںعلماء مشائخ، اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب  نے کہا کہ پنجاب کا گورنر ضرور ہوں لیکن پیپلز پارٹی کا جیالا پہلے ہوں۔ پارٹی کے جیالے اور کارکن سیالکوٹ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات کی تیاری کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سیالکوٹ کے پی پی 52 میں پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں اپنا لوہا منوائے گی۔ اْنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مفاہمت کی سیاست اور...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی 17سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے دریائے سندھ کی نئی کینالز کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آج تک واضح نہیں کر سکی کہ کینالز سندھ کے پانی پر کیا...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کیخلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرکے اور اپنی ابتدائی چھان بین میں شواہد ملنے کی بنیاد پرکارروائی کی۔ حکام نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاون، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع اہم آوٴٹ لیٹس پر چھاپے مار کر...
      غریب کسان کا پانی چھین کر چولستان کارپوریٹ سیکٹر دینا چاہتے ہیں،پنجاب میں پینے کا 90 فیصد پانی زیرزمین سے آتا ہے جبکہ سندھ میں پینے کا90 فیصد پانی دریا اور جھیلوں سے آتا ہے، یہ ان کی حساسیت ہے یہ اپنے آپ کو پنجاب کے وارث سمجھتے ہیں مگر یہ جنرل جیلانی ، جنرل ضیا کے وارث تو ہوسکتے ہیں، پنجاب کے نہیں ، ہم آپ کے اتحادی نہیں، اس نظام اور آئین کے اتحادی ہیں، پی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پاکستان پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کینالوں کے معاملے پروزیر اعظم بے بس ہیں تو اقتدار چھوڑ دیں، چولستان کینال کو پنجاب کی کون سی نہر کا پانی دیں گے؟ غریب کسانوں کا پانی چھین...
    عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا، جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران خان کے وکلا درخواست دائر ہونے پر مخالفت کرنے کا حق رکھتے ہیں، سپریم کورٹ سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹادیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے ، عمران خان کے وکلا درخواست دائر ہونے پر مخالفت کرنے کا حق رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے...
    کراچی: کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں واقع تھانے پر بدھ کی شب اس وقت کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی جب مبینہ طور پر مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔ واقعے کے دوران پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا، جبکہ وکلا اور طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے چار طالبعلم زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں ڈکیتی کی اطلاع پر تین نوجوانوں کو موٹرسائیکل پر چیکنگ کے دوران روکا گیا۔ مزید پڑھیں: سربند تھانہ حملہ پشاور میں پہلی بار اسنائپر ہتھیار استعمال ہوئے آئی جی کے پی  پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے مبینہ طور پر اہلکاروں سے بدتمیزی کی، جس...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے ان کی تو حالت یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اسٹوڈیو میں کوئی میزائل پڑے ہوتے تووہ انھوں نے وہیں سے مار دینے تھے، مجھے بریگیڈیئر فاروق حمید کا شکریہ ادا کرنے دیجیے کہ انھوں نے آج ہماری تعریف کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بہت کم ہماری تعریف ہوتی ہے کیونکہ ہمارے لیے تو پیکا ہی ہوتا ہے ہمیشہ جب بھی ہوتا ہے لیکن میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں۔  تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ہمیں کیوں حیرت ہوتی ہے اس بات پر جس اس طرح کی کوئی کارروائی ہوتی...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کا کہنا ہے کہ بھارت کے ہر اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا، وزارت خارجہ نے سفارشات تیار کر لی ہیں، قومی سلامتی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔اسحاق ڈار نے  کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کی ذمے داری جس تنظیم نے لی ہے اس سے تو ہمارا کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نےکہا کہ بھارت کے ہر اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا، وزارت خارجہ نے سفارشات تیار کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت سے ہمارے پہلے ہی مسائل چل رہے ہیں اور عالمی بینک بھی اس سلسلے میں بات چیت میں شریک...
    صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق چل رہا ہے، جمہوری نظام عوام کے حقوق کا محافظ ہے، آئین میں وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کا کردار واضح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے کہا ہے کہ قانون سازی اسمبلیوں کا اختیار ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹیوں میں عوامی مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق چل رہا ہے، جمہوری نظام عوام کے حقوق کا محافظ ہے، آئین میں وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کا کردار واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی...
     پہلگام واقعے پر  بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق   قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔وزیر دفاع کا کہنا  تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائےگا۔خواجہ آصف کے مطابق بھارت نے جو ایشو اٹھائے ہیں وہ میٹنگ میں ڈسکس کریں گے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو اس طرح معطل نہیں کرسکتا،  معاہدے میں صرف پاکستان  اور  بھارت شامل نہیں دیگر بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کا پاکستان کی طرف سے جامع جواب دیا جائےگا، جس طرح ابھینندن کے وقت جواب دیا تھا اس بار بھی100فیصد جواب دینےکی...
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کئی سال سے مختلف حیلے بہانوں سے سندھ طاس معاہدے سے منحرف ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی سائٹ خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے قانونی حوالہ دیا۔ انہوں نے دستاویز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یہ متعلقہ شقیں یہ ہیں جس کی تشریح کی ضرورت نہیں اور اس معاہدے میں ترمیم یا نئی شقوں کو ڈالنے کا طریقہ کار بھی درج ہے۔ انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کیا کرسکتا ہے اور کیا نہیں، یہ وضاحت کے ساتھ درج...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے 5 مئی کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس جبکہ 10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسے اور احتجاج ہوگا۔ 5 مئی کو کراچی میں اے پی سی جبکہ  10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ ہوگا۔اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی عدلیہ زیر عتاب ہے، ججز کو بےتوقیر کیا جا رہا ہے، ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ کا انتہائی نازک مرحلہ ہے، ملک کی پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے...
    سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بھارت پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا، بھارت میں مسلمانوں کا وقف قانون کے خلاف احتجاج ختم کرنے کیلئے بھی کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر نہ معطل اور نہ ہی ختم ہو سکتا ہے، بے چینی پیدا نہیں کرنی چاہیے بھارت فوری پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، واہگہ پر تجارت پہلے ہی بند تھی، ہمیں زیادہ فرق نہیں پڑتا، ہمیں تیار رہنا چاہیے بھارت کوئی بھی حرکت کرسکتا ہے۔ بھارت نے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے، 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے...
    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے، قائد مسلم لیگ نون نے ہنگامی طور پر وزیراعظم کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کل پاکستان پہنچیں گے، نواز شریف نے ہنگامی طور پر شہباز شریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ قائد نون لیگ نواز شریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ نون کے سینئر راہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔...
    سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اعلیٰ سطح قیادت کی ہدایات کے بعد فیصلوں کا اعلان کرے گی، وزارت خارجہ کی جانب سے جلد بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیے جانے کا امکان ہے، بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اعلان پر سخت جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ میں بھارتی سفارتی جارحیت پر مشاورت شروع کر دی گئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے سفارتی جارحیت کا اسی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ متوقع ہے، بھارتی اقدامات کا سفارتی سطح پر بھرپور جواب دینے پر مشاورت بھی کی جارہی ہے جبکہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید نچلی سطح پر لایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ...
    وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم نے بھی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد بھر پور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے، اعلیٰ و عسکری قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت کی جانب...
    وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعرات طلب کرلیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ اجلاس بھارتی حکومت کی جانب سے آج شام آنے والے بیان پر ردعمل دینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک واضح رہے کہ کل مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں مسلح افراد کے حملے میں 27 سیاح ہلاک ہوئے تھے جن میں 2 غیرملکی بھی شامل تھے۔ اس واقعے کے بعد آج شام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے بعد بھارت وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان...
    نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) میں ناقص کارکردگی پر بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔پاور ڈویژن اعلامیے کے مطابق ناقص کارکردگی پر ڈپٹی ایم ڈی، 2 جنرل منیجرز اور چیف فنانشل آفیسر کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق 3 چیف انجینئرز بھی اپنے عہدوں سے فارغ کیے گئے ہیں، وفاقی وزیر اویس لغاری نے غفلت کے ذمے دار افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔وفاقی وزیر نے تشویش کا اظہار کیا کہ منصوبوں میں تاخیر پر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جنہیں تاخیر سے بچائیں گے۔اعلامیے کے مطابق این ٹی ڈی سی میں مزید افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو مزید انکوائری کےلیے 2 ہفتے کی مہلت...
    اسلام آباد:نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہاہےکہ  بھارت نے اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،بھارتی اقدامات سے ناپختگی نظرآئی،ہمسایہ ملک کو ترکی بہ ترکی جواب دیاجائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ پاکستان پہلگام واقعہ کی مذمت کرتاہے اس حوالےسے پاکستان پرالزامات بے بنیادہیں،    بھارت نے دہشت گردی کے کوئی شواہدفراہم نہیں کئے ،دہشت گردی کے  واقعہ کااس طرح غصہ نکالنامناسب نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے جو اعلانات کئے ہیں وہ غیرمناسب ہیں،شایدنریندرمودی کی طرف سے یہ ایک ساسی اقدامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی اقدامات کے تناظرمیں کل قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاگیاہے ۔ Post Views: 1
    ترجمان نے چینی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن اگر ضرورت پڑی تو آخر تک لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ پر برف پگھل رہی ہے اور دونوں کی جانب سے مثبت بیانات سے کشیدگی میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے دروازہ پوری طرح کھلا ہے۔ ترجمان نے چینی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ تجارتی...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے صبح اجلاس طلب کیا ہے، جس میں بھارت کے آج کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کے معاملات، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے معاملے پر گفتگو ہوگی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جنگی جنون سے نمٹنے کے حوالے سے بھی اقدامات کی منظوری لی جائے گی۔ اسحاق ڈار کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلق امورکا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بھارت کے حالیہ...
    اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ کردیا گیا ،وفاقی پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا۔اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ خواجہ سرا کا مبینہ طور پر گھر میں حراست میں لینے کے بعد بندوق کی نوک پر گینگ ریپ کیا گیا، حملہ آوروں نے گن پوائنٹ پر اس سے نقدی، سونا اور ایک موبائل فون بھی چھین لیا۔متاثرہ شہری کی شکایت پر ملزمان کے خلاف شالیمار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خواجہ...
    اسلام آباد:  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ابھینندن کی شکل میں دیا گیا جواب بھارت کو یاد ہوگا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، جو کچھ جعفر ایکسپریس واقعہ میں ہوا سب کو پتہ ہےعلیحدگی پسندوں کو بھارت نے پناہ دی ہے، بلوچستان کے علیحدگی پسند بھارت میں جاکر علاج کراتے ہیں، ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ابھینندن کی شکل میں دیا گیا جواب بھارت کو یاد ہوگا۔ایک  انٹرویو میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن جیسا ایک  اور  بندہ پاکستان  نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، جو کچھ جعفر ایکسپریس واقعے میں ہوا سب کو پتا ہےعلیحدگی پسندوں کو بھارت نے پناہ دی ہے، بلوچستان کے علیحدگی پسند بھارت میں جاکر علاج کراتے ہیں، ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے تانے بانے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ​ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہوئے، اسپتال نے پولیس کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی، ہلاک افراد میں بھارتی سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاح، بھارتی بحریہ کا افسر اور ایک انٹیلی جنس بیورو کا اہلکار شامل ہیں۔ بھارت نے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے، 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے...
    فوٹو: فائل لاہور میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا۔ پولیس کے مطابق شالیمار میں دو ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو روکا، راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے شہری کی جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال دی۔ پولیس کے مطابق جب متاثرہ شخص نے مزاحمت کی تو ملزمان نے دھمکی دی دی کہ مزاحمت کی تو جیب میں موجود بم سے اڑا دیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے متاثرہ شہری کو گھر لے جاکر نقدی، جیولری اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔ 
    خواجہ آصف (فائل فوٹو)۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کا پاکستان پر الزام لگانا مناسب نہیں، دنیا میں کہیں بھی دہشتگردی ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے۔ پاکستان دہائی سے دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے، جو دہشتگردی کا شکار ہیں وہ کیسے دہشتگردی کو فروغ دیں گے۔ انھوں نے کہا پاکستان کی افواج ہر جگہ دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہیں، ہم دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔وزیر دفاع نے کہا پہلگام واقعہ میں فالس فلیگ آپریشن کی بات کو بالکل مسترد نہیں کیا جاسکتا،...
    سٹی42: پاکستان بھارت کی کسی بھی احمقانہ حرکت کا منہ توڑ جواب دے گا۔  فضائی حدود کی کوئی وائلیشن کی گئی تو اس کا جواب ابھی نندن کی شکل میں دیا جائے گا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آسف نے بھارت کے یک طرفہ اقدامات پر اپنے ردعمل مین کہا ہے کہ پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ابھینندن کی شکل میں دیا گیا جواب بھارت کو یاد ہوگا۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ایک ٹی وی انٹرویو میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن جیسا ایک  اور  بندہ پاکستان  نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہوگا، جس میں اعلی عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا مؤثر جواب دے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 24 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ افسوسناک واقعہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں ہوا تھا، جو مسلمان اکثریتی علاقہ ہے، جبکہ یہ گزشتہ ایک سال کے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس حملے کا واضح اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ یہ افسوسناک واقعہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں ہوا جو مسلمان اکثریتی علاقے میں واقع ہے، پہلگام میں موسم گرما کے دوران ہزاروں سیاح وادی کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ اے ایف پی نے ایک ہسپتال کی فہرست...
    معروف اداکارہ اور رقاصہ خوشبو نے انکشاف کیا ہے کہ میں کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی لیکن مجھے زبردستی اداکارہ بنایا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اداکارہ نے اپنی زندگی کے کئی پنہاں گوشوں کو بیان کیا۔ خوشبو نے کہا کہ مجھ پر کافی ذمہ داریاں تھیں۔ میں پڑھ لکھ کر ٹیچر بننا چاہتی تھی لیکن میرا بچپن ایک ذمہ دار جوان شخص کی طرح گزرا۔ اداکارہ و رقاصہ خوشبو نے مزید بتایا کہ صرف 7 سال کی عمر سے کام شروع کیا تھا اور محض 11 سال کی عمر میں ہیروئن بن گئی تھی۔ خوشبو نے مزید کہا کہ میں آج بھی کام کر رہی ہوں حالانکہ مجھے پڑھنے کا شوق تھا لیکن تعلیم رکوا کر چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے...
    بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے، اعلی و عسکری قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے مختلف پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد بھر پور...
    اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعدبھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل اور سفارتی تعلقات کم کرنے سمیت دیگر اقدامات پرپاکستان نے بھرپورردعمل دینے کے لائحہ عمل کے لئے کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیاہے۔نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارکی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کئی گئ پوسٹ میں کہاگہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدار ت کریں گے ،ادھروزیردفاع خواجہ محمدآصف نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں بھارتی اقدامات کا خاطرخواہ جواب دینے کافیصلہ کیاجائےگا۔قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں کابینہ کے ارکان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں سروسزچیفس،دیگراعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں...
    محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  ہے اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز صرف چترال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔...
    کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے،خواجہ آصف کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ابھی نندن کی شکل میں دیا گیا جواب بھارت کو یاد ہوگا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، جو کچھ جعفر ایکسپریس واقعے میں ہوا سب کو...
    سٹی42: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کے قتل کو بنیاد بنا کر پاکستان کے ساتھ انترنیشنل گارنٹی کے ساتھ ہوئے سندھ طاس معاہدہ کو یکطرفہ طور پر "معطل" کرنے کا اعلان کر دیا اور پاکستان کے ساتھ سرحدیں بند کر دیں۔  بھارت نے  انڈیا میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر دیئے اور انہیں پاکستان واپس جانے کا حکم دے دیا۔ مزید  یکطرفہ اقدامات کرتے ہوئے  نئی دہلی میں پاکستان کے دو اہم سفارتکاروں کو بھی  واپس جانے کا حکم دے دیا۔   پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ نئی دہلی میں بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے   اعلان کیا کہ بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر...
    پہلگام واقعہ، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل ، اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان،پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس حملے کا واضح اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔یہ افسوسناک واقعہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں ہوا جو مسلمان اکثریتی علاقے میں واقع...
    جنون اور عشق وہ جذبات ہیں جو کسی بھی شخص کو بڑے سے بڑا فیصلہ لینے میں بھی زرا بھی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہونے دیتے۔ ایسی ہی کچھ کہانی بھارت کے ایک نوجوان پراتیک گاندھی کی ہے جس نے اپنے شوق، جنون اور عشق کے لیے نفع نقصان کی پروا نہ کرتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ لیا تھا۔ پراتیک گاندھی فلموں میں کام کرنا چاہتے تھے جس کے لیے انھوں نے مکیش امبانی کے یہاں 25 لاکھ روپے کی ملازمت کو ٹھکرا دیا۔ پراتیک گاندھی نے سب سے پہلے 2006 میں برٹش انڈین فلم میں کام کیا تھا اور اگلے ہی برس 2007 میں فلم 68 پیجز سے بالی وڈ میں انٹری دی۔ اداکار پراتیک نے چند برسوں کے دوران ہی گجراتی سنیما میں اپنی ایک الگ اور منفرد...
    مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز سرینگر (سب نیوز)مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ذرائع نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، پہلگام حملے کے بعد کشمیری عوام نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو یکسر مسترد کر دیا۔ذرائع کے مطابق کشمیری عوام بھارتی میڈیا کی گمراہ کن رپورٹنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، کشمیری نوجوان گوڈی میڈیا ہائے ہائے کے نعرے بلند کرتے رہے۔ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا نمائندوں کو کشمیری عوام کے سامنے ہزمیت کا سامنا کرنا پڑا، پہلگام...
    لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے،ان کی وطن واپسی شیڈ ول کے مطابق ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے لندن میں متعدد میڈیکل ٹیسٹ کرائے،ان کا طبی معائنہ کیا گیا،سابق وزیر اعظم کی صحت بہتر ہے۔ نوازشریف 12 اپریل کو لندن پہنچے، 2ہفتے قیام طے تھا،ان کی واپسی بھی طے شدہ دن کے مطابق ہو رہی ہے،سابق وزیر اعظم کے قیام میں توسیع کی خبر درست نہیں ہے۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے ، غلط خبریں پھیلائی گئی ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے،وزیراعظم شہباز شریف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 اپریل 2025ء) بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز کہا کہ کشمیر میں پہلگام حملے کے ذمہ داروں اور اس کے منصوبہ سازوں کو جلد ہی ایک ''واضح اور سخت ردعمل‘‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نئی دہلی میں ایک تقریر کے دوران انہوں نے کہا، ''جو لوگ اس حملے کے ذمہ دار ہیں، اور جنہوں نے پس پردہ اس کا منصوبہ بنایا، وہ بہت جلد ہمارا جواب سنیں گے، جو بلند اور واضح ہو گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''ہم نہ صرف حملہ آوروں تک پہنچیں گے بلکہ ان لوگوں تک بھی جائیں گے، جنہوں نے ہماری سرزمین پر اس حملے کی منصوبہ بندی کی۔‘‘ سنگھ نے...
    اتراکھنڈ کے رودرا پور میں واقع یہ مزار پچاس سال پرانا ہے اور کہا گیا کہ سڑک کو کشادہ کرنے کیلئے انتظامیہ نے اسطرح کی کارروائی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے رودرا پور میں انتظامیہ نے نیشنل ہائی وے کی توسیعی پروجیکٹ کے دائرے میں آنے والے ایک مبینہ غیر قانونی مزار کو منہدم کر دیا۔ نوٹس جاری ہونے کے بعد انتظامیہ کی ٹیم نے آج صبح مزار کو مسمار کرنے کی کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران اندرا چوک کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس دوران اندرا چوک آنے والی گاڑیوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ قومی شاہراہ 74 کے توسیع شدہ دائرے میں آنے والے معصوم میاں کے مزار پر ایک بار...
    حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت اور ایجنسیز کا منصوبہ ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نےکہا کہ بھارت کا ماضی ہے، جب کوئی مہمان آتا ہے تو یہ ایسا پروپیگنڈا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی حکومت اور ایجنسیوں کا منصوبہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا واقعہ فالس فلیگ ہے۔حکومتی سینیٹر نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، انہیں قتل کیا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا چلا آرہا ہے، بھارتی جاسوس ہم نے پکڑے۔ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت خوف زدہ نہیں، بانی تحریک انصاف اپنے جال میں پھنس چکے ہیں۔
    این اے 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی معاملے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔عمر ایوب نے دھاندلی تحقیقات پر حکم امتناع ختم کرنے کا فیصلہ سپر یم کورٹ میں چیلنج کیا، درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کے 60 روز کے اندر ہی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔عمر ایوب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ سے تجاوز کرکے کارروائی شروع کی۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے روکا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حالیہ فیصلے میں الیکشن کمیشن کوکارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔عمر ایوب نے...
    اردن کی حکومت نے جماعت الاخوان المسلمین پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی  ۔ وزیر داخلہ مازن عبداللہ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اخوان المسلمین کے تمام اثاثوں، بینک اکاؤنٹس اور دفاتر کو منجمد کر دیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں جماعت کے مراکز اور دفاتر کا گھیراؤ کر کے انہیں سیل کر دیا گیا  ۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ یہ پابندی نہ صرف اخوان المسلمین بلکہ اس سے منسلک تمام ذیلی تنظیموں، اداروں اور وابستہ گروپوں پر بھی نافذ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمین کا نظریہ اور سرگرمیاں ملکی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ اخوان المسلمین دہشت...
    خیبرپختونخوا حکومت نے افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں غیرمجاز سرکاری گاڑیوں اور رہائش گاہوں کے استعمال و بازیابی پر غور کیا گیا۔ حکام کے مطابق ہر افسر کو صرف ایک سرکاری گاڑی رکھنےکی اجازت ہے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال سے متعلق کئی بار سرکلر جاری کیے جا چکے ہیں، کفایت شعاری کے تحت نئی گاڑیوں کی خریداری فی الحال بند ہے۔حکام نے ہدایت کی کہ 2 سے 3سرکاری رہائش گاہیں رکھنے والے افسران کی تفصیلات فراہم کی جائیں جب کہ سال کے دوران خیبرپختونخوا ہاؤسز کی آمدن کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔ محکمہ انتظامیہ نے...
    لندن(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔ نوازشریف بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ مزیدپڑھیں:ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر سے تنازعہ، ماریہ بی مشکل میں آگئیں
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) ادارۂ نظریۂ پاکستان کے وائس چیئرمین مشاہد حسین سید نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام میں سیاحوں پر ہونیوالی فائرنگ کے واقعہ کو بھارت کی خود ساختہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر پرانی حرکت دہرائی اور پلوامہ حملہ کی طرح ایک فالس فلیگ آپریشن کیا ہے۔(جاری ہے) ایوان قائداعظم سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد اندرونی شورش سے توجہ ہٹانا ہے،عالمی سطح پر تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے ماضی میں بھی ایسی حرکات کرتا رہا ہے جو...
    مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا ہے اور جھوٹے دعوؤں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ پہلگام حملے کے بعد کشمیری عوام نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا اور کشمیری عوام بھارتی میڈیا کی گمراہ کن رپورٹنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ: مودی سرکار کی مہم ناکام، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب! ذرائع کے مطابق کشمیری نوجوان نے ‘گوڈی میڈیا ہائے ہائے’ کے نعرے بلند کرتے رہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی میڈیا نمائندوں کو کشمیری عوام کے سامنے ہزیمت کا سامنا ہے جبکہ پہلگام حملے میں...
    پہلگام میں نہتے سیاحوں پر حالیہ حملہ جس میں 27 ہلاکتیں ہو چکی ہیں  بھارت کی فالس فلیگ آپریشنز کی تاریخ میں ایک اور باب کا اضافہ ہے، جہاں بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان پر الزام دھر دینا معمول بن چکا ہے۔ یہ عمل دراصل بھارت کی ہائبرڈ جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے .جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا، داخلی عوامی توجہ ہٹانا اور سیاسی مفادات حاصل کرنا ہوتا ہے،  بھارت کی تاریخ اس طرح کےجھوٹے پراپیگنڈے سے بھری پڑی ہے۔  2007 کا سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ، جس میں 68 افراد جاں بحق ہوئے اور بعد میں ہندو انتہا پسند، حتیٰ کہ بھارتی فوج کا میجر رمیش بھی اس میں ملوث پایا گیا، 2008 کے...
     ویب ڈیسک :  مسلم لیگ ن کے صدر  نوازشریف  نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔  کہ  میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔ نوازشریف جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے طریقہ کار کیخلاف درخواست گزار کے وکیل کومہلت
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار خفگی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب امریکی عدالت نے ان کے ایک اور حکم نامے کو معطل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک وفاقی جج نے وائس آف امریکا (VOA) کو بند کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عمل درآمد سے روک دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے فنڈنگ میں کٹوتیوں کے باعث وائس آف امریکا اپنی 80 سالہ تاریخ میں پہلی بار خبر رسانی سے قاصر رہا۔ جج رائس لیمبرتھ نے کہا کہ حکومت نے وائس آف امریکا کو بند کرنے کا اقدام ملازمین، صحافیوں اور دنیا بھر کے میڈیا صارفین پر پڑنے والے اثرات کو نظر انداز کرتے ہوئے اُٹھایا۔ عدالت نے حکم دیا...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر  نوازشریف  نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق   میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔ نوازشریف بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ مزید :
    صدر ن لیگ نوازشریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کیلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔ نوازشریف جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی کا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ ارکان اسمبلی نے مہنگائی میں کمی اور پنجاب کی تاریخ کے سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباددی۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ مریم نوازشریف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں۔ ادویات کاتمام سرکاری ہسپتالوں سے فری ملنا پنجاب حکومت کی کارکردگی کو چارچاند لگارہا ہے۔(جاری ہے)...
    اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں عوامی منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کی توسیع اور مزید 2 لینز بڑھانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ فیصل چوک کے مقام پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرداخلہ نے انڈر پاس مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان کرنے کی ہدایت ک اور بلیو ایریا میں مکمل شدہ پارکنگ پلازے کو جلد فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوڈ اسٹریٹ...
    ریاست جموں کشمیر کی حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ بھارتی ایجنسیوں کی کارروائی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی عدالت انصاف اور عالمی انسانی حقو ق کے ادارے اور تنظیمیں پہلگام میں ہوئی مذموم کارروائی کی آزادانہ تحقیقات کریں۔ ثابت ہوگا کہ سیاحوں پر حملہ بھارتی ایجنسیوں کی کارروائی ہے۔ سید صلاح الدین احمد نے ان خیالات کا اظہار متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ ترجمان سید صداقت حسین کے مطابق سربراہ جہاد کونسل نے کہا کہ 20مارچ 2000 کو اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے 27 اپریل کو لاہور میں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا جبکہ 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے اور حیثیت ایک قابض ملک کی ہے، جمعیت علمائے اسلام فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی ملک بے گناہ عورتوں اور بچوں کو شہید کرتا ہے، کیا کبھی کوئی ملک دفاعی طور پر بے گناہ شہریوں کو شہید کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 27...
    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اپنے حلقے این اے 18 ہری پور کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب یاد رہے کہ19  اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر نے این اے 18 ہری پور سے متعلق حکم امتناع ختم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس حلقےمیں دھاندلی تحقیقات کی اجازت دے دی تھی۔ عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اُس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا جس میں کہا گہیا ہے کہ الیکشن...
    حکومت نے رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا،یوٹیلٹی سٹورز حکام نے بتایا کہ رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،حکام نے کہاکہ ابتک یوٹیلیٹی سٹورز کے 2237ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیاگیا، جی ایم یوٹیلٹی سٹورز نے کہاکہ گزشتہ مالی سال 38ارب روپے سے زائد سبسڈی دی گئی تھی ،رواں مالی سال کیلئے مختص 60ارب کی سبسڈی نہیں ملی ۔
    جمیعت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم موجودہ اسمبلیوں کو عوام کی نمائندہ اسمبلیاں نہیں کہہ سکتے، ہم اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ قوم کو غیرجانبدار اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کے حق میں کراچی میں ملین مارچ کیا ، 27 اپریل کو لاہور میں بھی ملین مارچ ہوگا، پنجاب کے عوام فلسطینیوں کے حق میں ایک آوازہوں گے، 11 مئی کو پشاور میں جبکہ 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی آواز دنیا تک پہنچتی ہے اور مسلم دنیا کے حکمرانوں...
    این اے 18ہری پور میں انتخابی دھاندلی کا معاملہ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)این اے 18ہری پور میں انتخابی دھاندلی کا معاملہ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا ،عمر ایوب خان نے دھاندلی تحقیقات پر حکم امتناع ختم کرنے پر مبنی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کے 60روز کے اندر ہی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے، الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ سے تجاوز کرتے ہوئے کارروائی شروع کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو رواں مالی سال کے غیر استعمال شدہ فنڈ 30 اپریل 2025 ء  تک  واپس جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع  وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئندہ مالی سال2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے اور اس بارے میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو جاری کردہ ہدایات میں وزارتوں اور ڈویژنز کے تمام پرنسپل اکاوٴنٹنگ افسران کو 30 اپریل 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاکہ مالی سال 2024-25 کے متوقع بچت فنڈز کی واپسی یقینی بنائی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2025ء ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) آڈیٹوریم، اسلام آباد میں ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا ''خطرات کی پیشگی آگاہی کے ذریعے رپورٹنگ کو موئثراور مضبوط بنانا''۔ سیمینار میں میڈیا اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ ماہرین، پالیسی ساز اداروں، سرکاری اور غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور آفات کے خطرے سے متعلق آگاہی اور تیاری میں میڈیا کے ابھرتے ہوئے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکاء کو خیر مقدم کرتے ہوئے میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور دیا...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیر اہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کردیا۔ کانفرنس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے کیونکہ یہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت حاصل شدہ صوبائی خودمختاری، مقامی وسائل پر اختیار، اور صوبائی اسمبلی کی بالادستی پر براہ راست حملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مائنز اینڈ منرلز مجوزہ ایکٹ پر پی ٹی آئی منقسم، کیا علی امین گنڈاپور ایکٹ پاس کرا سکیں گے؟ کانفرنس میں اتفاق کیا گیا کہ مذکورہ بل صوبے کے معدنی وسائل پر وفاقی کنٹرول کی ایک کوشش ہے، جو آئین کے منافی اور وفاق...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف سے بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کی۔ دونوں سربراہان مملکت نے چین اور آذربائیجان کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا۔بد ھ کے روزشی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن رہنے میں آذربائیجان کی حمایت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین انتہا پسندی،دہشتگردی اورعلیحدگی پسندی کے خلاف کارروائیوں میں آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ چین اور آذربائیجان کو ترقیاتی حکمت عملیوں...
    برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )یورپی یونین نے امریکی کمپنیوں ایپل اور میٹا پر ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا ہے جس سے یورپ اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر تناﺅ میں شدت آنے کا امکان ظاہرکیاجارہا ہے. فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق ان جرمانوں سے یورپی یونین اور ٹرمپ کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات میں مزید تناﺅ پیدا ہونے کا خطرہ ہے دونوں فریق یورپی یونین کے رکن ممالک پر بھاری امریکی محصولات سے بچنے کے لیے ایک معاہدے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں.(جاری ہے) یورپی کمیشن نے ایپل پر 50 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ کمپنی نے ڈیولپرز...
    محکمہ صحت پشاور نے ضلع تورغر سے پولیو سے متاثرہ کیس رپورٹ کیا۔ قومی ادارہ صحت نے متاثرہ بچے میں پولیو کی تصدیق کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ محکمہ صحت پشاور نے ضلع تورغر سے پولیو سے متاثرہ کیس رپورٹ کیا۔ قومی ادارہ صحت نے متاثرہ بچے میں پولیو کی تصدیق کی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر کی یونین کونسل منجاکوٹ میں 11 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت پشاور کے مطابق صوبے کا رواں سال کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے جنوری میں رپورٹ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد...
    ---فائل فوٹو  جماعتِ اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 قیمتی گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ 28 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے گاڑیوں کی خریداری کے خلاف درخواست مسترد کی، حکومت سندھ کی جانب سے بیوروکریسی کے لیے 138 گاڑیاں خریدی جارہی ہیں، یہ گاڑیاں عوام کے ادا کردہ ٹیکس کی رقم سے خریدی جائیں گی، عوام کے ٹیکس کے پیسے کو عوام کی بہبود کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ ماضی کی روایات سے ہٹ کر ہوگا اور اسے مکمل طور پر عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنایا جائے گا۔ بجٹ میں شفافیت، میرٹ اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ ترقی کا فائدہ ہر شہری تک پہنچ سکے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے زیرصدارت مالی سال 2024-25 کے بجٹ اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کی تشکیل سے متعلق اتحادی جماعتوں کے وزرا، پارلیمانی سیکریٹریز اور اراکین اسمبلی کے مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، اے این پی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی عسکریت پسندوں...
    اسپیشل سیکریٹری وزارت خارجہ شفقت علی خان اور روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور روس نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات پاک روس باہمی سیاسی مشاورت کے چھٹے دور کے تحت ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ فریقین نے سیاسی، معاشی، تجارتی، توانائی، دفاع، اور علاقائی امور سمیت عالمی سطح پر تعاون کے امکانات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور روس کا دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بڑھانے...