2025-11-04@16:01:42 GMT
تلاش کی گنتی: 104

«فوجی اور سیکورٹی»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے اتوار کے روز (12 جنوری کو) خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کی گئی، جس میں 27 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق اس کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر حکمت عملی کے ساتھ گھیرے میں لے کر بھرپور کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے، جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکا خیز مواد کے ذخائر بھی شامل تھے۔ یہ ٹھکانے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے...
    لوئرکرم: سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے لوئر کرم میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مورچوں کو اڑا دیا جبکہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر آرمی، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔ ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے مطابق مورچوں کی مسماری کا عمل شروع ہوگیا، آج دن بھر مختلف کارروائیوں کے دوران 4 بنکرز کو مسمار کیا گیا ہے، بنکرز ہٹانے کے لیے آج جرگہ ممبران سمیت مقامی عمائدین سےبات چیت مکمل ہوئی۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ کرم میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، مورچوں کے مسماری کے لیے پولیس، آرمی...
    راولپنڈی (خبر ایجنسیاں) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 2 علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن علاقہ ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا...
    ڈیرہ اسماعیل خان‘ اسلام آباد (صباح نیوز) تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج کا ٹارگٹڈ آپریشن، 5دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی اداروں کو دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا اور بھتا خوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 5دہشت گردکمانڈر شفیع، حمزہ ، الیاس، ثاقب اور حسین مارے گئے،ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ علاوہ ازیںصدرآصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک...